انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxv of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page xxv

العلوم جلد ۳ کی تلقین فرمائی۔١٨ (۱۲) خدا کے قہری نشان تعارف کتب زار روس کے متعلق خدا تعالی کے قمری نشان کو پیش کر کے حق و صداقت کو تسلیم کرنے کی دعوت پر مخالفین کے عام طریق کے مطابق لوگوں نے اس پر ہنسی مذاق سے کام لیتے ہوئے بعض بودے اور فضول قسم کے اعتراضات کئے۔حضور نے مئی ۱۹۱۷ ء میں باقاعدہ اعداد و شمار اور گراف پیش کر کے اس مضمون میں یہ ثابت فرمایا کہ حضرت مسیح موعود کی پیش خبریاں پوری ہو رہی ہیں آخر میں آپ نے فرمایا : میں تمام طالبان حق سے عرض کرتا ہوں کہ اپنی جانوں اور اپنے مالوں پر رحم کرو اور اس دریدہ دہنی سے باز آؤ جو خدا تعالیٰ کے مرسل کے مقابلہ پر کی جاتی ہے۔خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ غیور ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی کسی انسان میں طاقت نہیں۔مسیح موعود کی صداقت ثابت کرنے کیلئے اللہ تعالٰی نے لاکھوں نشانات دکھائے ہیں جن کو پڑھ کر دشمن بھی اقراری ہیں اور احرار یورپ بھی ان کی صداقت کا اقرار کر رہے ہیں۔پس کیوں اپنے آپ کو ایسا بد قسمت بناتے ہو کہ دور دراز کے علاقوں کے لوگ تو اس نعمت الہی کو قبول کریں اور تم محروم رہو ---- یاد رکھو کہ خدا کے وعدے پورے ہو کر رہتے ہیں۔سورج نکل آیا ہے اور اب تاریکی سوائے بند مکانوں اور غاروں اور تنگ سوراخوں کے اور کہیں نہیں رہ سکتی۔پس یہ مت سمجھو کہ کسی کی کوشش سے یہ سلسلہ ہلاک یا تباہ ہو جائے گا۔اس کی سچائی پھلے گی اور ضرور پھیلے گی اور تمام ممالک میں اس کی اشاعت ہوگی۔پس وقت کو پہچانو اور اسلام پر رحم کرو۔نہیں بلکہ اپنی جانوں پر رحم کرو اور دوڑ کر اس حق کو قبول کرو جو تمہیں عزت دینے اور اسلام کو دیگر ادیان پر دلائل اور براہین سے غالب کرنے کیلئے ظاہر ہوا ہے"۔