انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxiv of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page xxiv

16 " مسلمان اگر واقع میں اسلام کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں تو اپنے مال کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کی کوشش کریں اور ایک طرف تو یہ عہد کریں کہ ہندو جن باتوں میں ان سے چھوت کرتے ہیں یہ بھی ان سے ان باتوں میں چھوت برتیں اور دوسرے کسی ہندو ساہوکار سے قرضہ نہ لیں"۔(۱۵) زندہ خدا کے زبر دست نشان ۱۹۱۷ء میں زار روس کے متعلق حضرت مسیح موعود کا نشان بڑی شان سے پورا ہوا اس کی طرف دنیا کو متوجہ کرنے کے لئے ۱۴ اپریل ۱۹۱۷ء کو حضور نے یہ کتابچہ تصنیف فرمایا جس میں حضور کی متعدد پیشگوئیاں اور الہامات جو پورے ہو کر حضور کی صداقت کی گواہی دے رہے ہیں بھی پیش فرمائے اور زار روس کے متعلق نشان کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے فرمایا : " جس قدر بھی اس پیشگوئی کے الفاظ پر غور کیا جاوے پھر زار کی طاقت اور رسوخ کو دیکھا جائے پھر اس کی معزولی کے حالات کو دیکھا جائے اتنی ہی اس کی عظمت ظاہر ہوتی ہے"۔اسی طرح آپ نے اس نشان سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا : ”اے اہل ہند! آپ خواہ کسی قوم یا کسی مذہب یا کسی زبان کے بولنے والے ہوں میں آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس نعمت اللی کی قدر کریں جو اس نے اپنے فضل سے آپ پر نازل فرمائی ہے۔۔۔خوش ہو کہ خدا نے اس زمانہ کے لئے ملک ہند کو جو آپ لوگوں کا مسکن و وطن ہے چنا۔مختلف ممالک کے لوگ اس نعمت کے حصول کیلئے سخت آرزو مند تھے اور ہر ایک شخص خواہش کرتا تھا کہ میرا ملک اس کا مورد ہو لیکن خدا کے فضل نے اس نعمت کا سزاوار ہند کو قرار دیا۔۔۔۔پس حق کے قبول کرنے کے لئے دوڑو کہ اس میں آپ لوگوں کے لئے دینی ودنیوی دونوں طرح کی عزت ہے"۔اس کے ساتھ ہی آپ نے تمام دنیا کے لوگوں کو حق شناسی اور زندہ خدا پر ایمان لانے