انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 587 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 587

انوار العلوم جلد 26 587 پیغامات یہ بھی میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں امیر آدمی بہت زیادہ دے سکتے ہیں وہاں چھ غریب آدمی مل کر ایک ایک روپیہ ڈال کر چھ روپے پورے کر سکتے ہیں۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی 13 جنوری 1958ء (الفضل 15 جنوری 1958ء) صحت کے متعلق مفصل اطلاع حضور کے اپنے الفاظ میں پچھلے سال اکتوبر میں جابہ سے واپسی پر میری بیماری کی تکلیف کچھ اس طرح بڑھ گئی تھی کہ معلوم ہوتا تھا کہ جیسے فالج میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ یہ فالج کی وجہ سے نہیں بلکہ بار بار موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔اُس وقت تو طبیعت بہت گھبرا گئی تھی اور میں ڈرتا تھا کہ جلسہ میں بھی شامل ہوسکوں گا یا نہیں۔مگر اس کے بعد اس حالت میں افاقہ ہو گیا۔لیکن جنوری کے آخر میں متعدد بار نقرس کا جو میری پرانی بیماری ہے شدید دورہ ہوا۔پرسوں اس کا دورہ اتنا شدید ہوا اور دائیں ٹانگ پر ہوا کہ مجھے یہ وہم پڑ گیا کہ شاید میری دائیں طرف بھی فالج گر رہا ہے۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ فالج اگر ہوتا تو ضروری تھا کہ ایک وقتی بے ہوشی آتی۔چونکہ وہ آپ کو نہیں ہوئی اس لئے یہ فالج نہیں ہے بلکہ نقرس ہی ہے۔چنانچہ نقرس کا علاج شروع کیا گیا۔اور 3 فروری کی صبح سے کسی قدر افاقہ معلوم ہوتا ہے۔اگر موسم میں خوشگوار تبدیلی رہی اور اللہ تعالیٰ کا فضل شاملِ حال رہا تو امید ہے کہ تین چار دن تک یہ بیماری بھی ہٹ جائے گی۔اور پھر پرانی صحت عود کر آئے گی۔جس سے مراد میری آج سے پندرہ سال پہلے والی صحت نہیں بلکہ وہ صحت مُراد ہے جو ولایت سے واپسی والے سال تھی اور جو 1956ء میں مری میں تھی۔اگر وہی مکمل صحت حاصل ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ میری زندگی ایک بے معنی لفظ نہ بن جائے