انوارالعلوم (جلد 26) — Page 588
انوار العلوم جلد 26 588 پیغامات گی بلکہ خدا تعالیٰ مجھ سے ایسے کام لیتا رہے گا جس سے عالم اسلام کو فائدہ پہنچتار ہے۔خاکسار مرزا حمود واحمد خلیفة المسیح الثانی "3-2-1958 (الفضل 5 فروری 1958ء) جملہ یوم خلافت کی تقریب 27 مئی 1958ء بمقام راولپنڈی کیلئے ریکارڈ ڈ پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ برادران جماعت احمد یہ راولپنڈی آپ کے امیر نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں ” خلافت ڈے پر کچھ الفاظ کہوں جو ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ ریکارڈ کر لئے جائیں اور پھر جماعت کو سنا دئیے جائیں۔خلافت ڈے میں خلافت کے متعلق میرا کچھ کہنا تو میرے خیال میں مناسب نہیں ہے اس لئے کہ خلافت کے متعلق بات کرنے کا تعلق جماعت سے ہے خود خلیفہ سے نہیں کیونکہ اپنے متعلق بات کہنی آداب کے خلاف ہوتی ہے۔مگر خلافت کے ساتھ تعلق رکھنے والی ایک بات ایسی ہے جو میں کہ سکتا ہوں اور مجھے کہنی چاہیئے بلکہ زور سے کہنی چاہئے اور وہ یہ کہ خلافت خدا تعالیٰ کی قائم کردہ چیز ہے اور قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب تک سچی خلافت رہے سچا دین بھی جماعت میں قائم رہتا ہے۔اور بچے دین کا قائم رکھنا اور ( دین حق ) کو دنیا میں غالب کرنا یہ ہر سچے مومن کا فرض ہے۔پس اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ ( دینِ حق کے لئے اور دین کے استحکام کے لئے اور دین کی درستی اور