انوارالعلوم (جلد 26) — Page 586
انوار العلوم جلد 26 586 احباب جماعت کے نام تازہ پیغام اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پیغامات نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ برادران جماعت احمدیہ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ جو وعدے وقف جدید کی امداد کے لئے آ رہے ہیں اُن سے پتا لگتا ہے کہ شاید 6 روپے سالانہ چندہ انتہائی حد ہے۔مگر یہ بات غلط ہے۔اتنی بڑی سکیم کو چلانے کے لئے لاکھوں روپے کی ضرورت ہو گی۔مگر وہ تو آہستہ آہستہ ہوگا۔سر دست تو قدم بہ قدم چلا جائے گا۔جیسے تحریک جدید کا کام قدم بہ قدم چلا ہے۔لیکن دوستوں کی اطلاع کے لئے میں یہ شائع کرتا ہوں کہ جس کی توفیق 12 روپے سالانہ کی ہو وہ 12 روپے سالانہ دے سکتا ہے۔جس کی توفیق 50 روپے سالانہ دینے کی ہو وہ 50 روپے سالانہ دے سکتا ہے۔دوستوں کو ہدایت دینے کے لئے یہ بات کافی تھی کہ میرا چندہ چھ سو شائع ہو چکا ہے۔اور چھ سو چھ سے سو گنے زیادہ ہے۔پس جن کو توفیق تھی وہ 12 روپے لکھوا سکتے تھے ، 25 روپے لکھوا سکتے تھے ، 50 لکھوا سکتے تھے ، 100 لکھوا سکتے تھے۔میرا ارادہ ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے تو بجائے چھ سو کے چھ ہزار یا اس سے بھی زیادہ دوں۔پہلی تحریک کے وقت میں بھی میں نے چندہ یکدم نہیں بڑھایا تھا پہلے سال میں نے تین سود یا تھا۔اس سال گیارہ ہزار لکھوایا ہے ممکن ہے اللہ تعالیٰ توفیق دے تو میرا اس تحریک کا چندہ چو ہمیں چھپیں ہزار یا اس سے بھی زیادہ ہو جائے اور ساری جماعت کا مل کر چھ سات لاکھ ہو جائے۔جس سے امید ہے کہ ہم اِنْشَاءَ اللہ کراچی سے لے کر پشاور تک جال رُشد و اصلاح کا پھیلا سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے اور نیک کاموں میں بڑھ بڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دے۔اور آپ کے مالوں میں برکت دے تا کہ آپ بڑھ بڑھ کر دین کے کاموں میں حصہ لیں۔