انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 361 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 361

انوار العلوم جلد 26 361 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب سارے پیدا ہوں جو رات دن اسلام اور احمدیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔ہمیں پونڈ مہیا کرنے میں شام کا بھی بڑا دخل ہے۔شام میں بھی ڈالر اور پونڈ کا زیادہ رواج ہے اور وہاں سے ہمیں کچھ مددمل جاتی ہے۔بہر حال اگر سعودی عرب میں جماعت پھیلے، اسی طرح امریکہ اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ہماری جماعت پھیلے تو ڈالر مل سکتا ہے۔اسی طرح اگر مشرقی اور مغربی افریقہ اور انگلینڈ میں جماعت پھیلے تو پونڈ جمع ہو جاتا ہے۔یہ پونڈ اور ڈالر ہمیں اپنے لئے نہیں چاہئیں۔خدا تعالیٰ کے لئے اور اُس کے گھر کی تعمیر کے لئے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔پس دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ان ممالک میں جماعتیں قائم کرے اور ان میں ایسا اخلاص پیدا کرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے گھر سا ممالک میں بنائیں۔یہاں تک کہ دنیا کے چپہ چپہ سے اللهُ اَكْبَرُ کی آواز آنے لگ جائے اور جو ملک اب تک تثلیث کے پھیلانے کی وجہ سے بدنام تھا وہ اب اپنے گوشہ گوشہ سے یہ آواز بلند کرے کہ مسیح تو کچھ بھی نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا ہے۔اگر ایسا ہو جائے تو یہ دین اسلام کی بڑی بھاری فتح ہے اور ہمارے لئے بھی یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کا بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔ہم میں سے ہر شخص تو وہاں تبلیغ کے لئے جانہیں سکتا چند مبلغ گئے ہوئے ہیں۔باقی لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ ان کی روپیہ سے مدد کریں اور دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا فضل چاہیں تا کہ وہ ان پر اپنے فرشتے اتارے اور ان کی باتوں میں اثر پیدا کرے۔ہمارا ایک طالب علم جرمنی گیا ہو اتھا۔اس کا کل ہی ایک خط آیا ہے کہ ایک پادری کی بیٹی میرے زیر تبلیغ تھی جو بہت حد تک احمدیت کی طرف مائل ہو گئی ہے لیکن اسے باپ سے ڈر ہے کہ وہ اس کی مخالفت نہ کرے کیونکہ وہ پادری ہے۔میں نے لکھا ہے کہ پادری تو بہت مسلمان ہو چکے ہیں۔اس لڑکی کو سمجھاؤ کہ وہ ہماری کتابیں پڑھے اور اپنے باپ کو بھی سمجھائے۔وہ بھی انشاء اللہ مسلمان ہو جائے گا۔اِس وقت تک یورپ میں دو پادری مسلمان ہو چکے ہیں۔اب اگر یہ احمدی ہو گیا تو تین ہو جائیں گے۔ایک شخص جو باقاعدہ پادری تو نہیں لیکن اس نے پادری کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے وہ انگلینڈ میں احمدیت میں