انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 319

انوار العلوم جلد 26 319 سیر روحانی (11) عالم روحانی کے لنگر خانے دنیوی لنگر خانوں کے نقائص پندرھویں چیز جو 1938ء کے سفر دکن میں میں نے دیکھی اور جس نے میرے دل کو متاثر کیا وہ شاہی لنگر خانے تھے جو غرباء کیلئے جاری کئے گئے تھے۔میں نے دیکھا کہ بادشاہوں کے محلات کے ساتھ ہی غریبوں کے لئے لنگر بنائے گئے تھے تا کہ وہ بھو کے نہ رہیں اور صبح و شام وہاں سے کھانا حاصل کر کے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔میرے لئے یہ بات بڑی خوشی کا موجب ہوئی اور مجھے اُن کے انتظام کی تعریف کرنی پڑی۔لیکن جب میں نے سوچا اور غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ بادشاہوں نے یہ لنگر تو جاری کر دیئے تھے لیکن غریب اُن سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے تھے۔اکثر امراء یا اوسط درجہ کے لوگ اُن کو دھکے دے کر پیچھے ہٹا دیتے تھے اور خوراک خود استعمال کر لیتے تھے۔دوسرے میں نے دیکھا کہ ان لنگر خانوں میں جو لانگری مقرر ہوتے تھے بعض دفعہ وہ جنس خود اُڑا لیتے تھے اور بادشاہ کی لنگر جاری کرنے کی خواہش خاک میں مل جاتی تھی۔قرآنی لنگر کی خوبی اور اُس میں لیکن اس کے مقابلہ میں میں نے دیکھا کہ قرآنی لنگر ان تمام نقائص سے پاک تھا اور پھر انواع و اقسام کے کھانے قرآنی لنگر میں اتنی انواع کے کھانے تھے کہ شاہی لنگر اُس کے مقابلہ میں بالکل بیچ نظر آتے تھے۔مگر ظاہر ہے کہ قرآنی لنگر میں روٹیاں نہیں ملتیں بلکہ قرآن کے ذریعہ روحانی تعلیم دنیا کو بانٹی جاتی ہے۔پس قرآن کریم کے روحانی لنگر کے اندر انواع و اقسام کے کھانوں کی موجودگی کے صرف اتنے ہی معنے ہیں کہ قرآن کریم نے ایسی کامل تعلیم پیش کی ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کا کوئی روحانی لنگر