انوارالعلوم (جلد 26) — Page 231
انوار العلوم جلد 26 231 ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن انہیں پلا ؤ وہ مجھ سے زیادہ مستحق ہے۔وہ اُس زخمی کے پاس گیا تو اُس نے اگلے زخمی کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ مستحق ہے پہلے اسے پلاؤ۔اس طرح وہ جس سپاہی کے پاس جاتا وہ اسے دوسرے کی طرف بھیج دیتا اور کوئی پانی نہ پیتا۔جب وہ آخری زخمی کے پاس پہنچا تو وہ فوت ہو چکا تھا۔جب عکرمہ کی طرف کو ٹا تو وہ بھی دم تو ڑ چکے تھے۔اس طرح باقی زخمیوں کا حال ہوا۔جس کے پاس بھی وہ گیا وہ فوت ہو چکا تھا 4۔اب دیکھو اس قسم کا اخلاص دکھانے والا لڑ کا ابو جہل کا لڑکا نہیں ہوسکتا وہ یقینا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی بیٹا تھا۔پھر جس شخص کیلئے حضرت عکرمہ نے اخلاص دکھا یا وہ ابو جہل کا لڑکا یا قریبی عزیز نہ تھا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رشتہ دار اور عزیز تھا۔پھر انہوں نے یہ قربانی کفار اور مشرکین کے لیے نہیں کی بلکہ انہوں نے یہ قربانی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کے لئے کی۔غرض عکرمہ جو ابوجہل کی جسمانی نسل میں سے تھا ابو جہل کا بیٹا ثابت نہ ہوا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لڑکا ثابت ہوا۔اس نے آپ کی بیعت کر لی تھی اور اس کے بعد اس نے اسلام کیلئے غیر معمولی قربانیاں کیں۔حدیث بھی اس بات پر گواہ ہے۔چنانچہ حضرت عکرمہ کے ایمان لانے سے سالہا سال پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اسلام لانے کی پیشگوئی فرمائی تھی جو پوری ہوئی۔احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ آرہا ہے اور اس کے ہاتھ میں انگوروں کا ایک خوشہ ہے۔میں نے پوچھا یہ خوشہ کس کے لئے ہے؟ اُس فرشتے نے کہا یہ خوشہ جنت کے انگوروں کا ہے اور آپ کے رب نے یہ خوشہ آپ کیلئے بھجوایا ہے۔میں بہت خوش ہوا مگر میں نے دیکھا اُس فرشتے کے پاس ایک اور خوشہ بھی ہے۔میں نے دریافت کیا یہ خوشہ کس کیلئے ہے؟ اس نے کہا یہ ابو جہل کے لئے ہے۔اس پر میں سخت حیران ہوا کہ یہ کیا بات ہے کہ جنت سے خدا تعالیٰ کے رسول کیلئے بھی انگوروں کا خوشہ آتا ہے اور اُس کے دشمن ابو جہل کے لئے بھی خوشہ آتا ہے۔خدا تعالیٰ کا رسول اور اس کا دشمن برابر کیسے ہوئے؟ لیکن جب عکرمہ ایمان لایا تو میں نے سمجھا کہ وہ خوشه در اصل عکرمہ کے لئے تھا۔5۔خدا تعالیٰ نے بیٹے کی جگہ باپ کا نام ظاہر کیا