انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 120 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 120

انوار العلوم جلد 26 120 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت سے ٹکر لی ہے اب خبر دار ہو جاؤ وہ آپ سب کو سیدھا کر دیں گے کیونکہ وہ خلافت کے خواب دیکھ رہے ہیں (میں نے ان کے الفاظ سے یہی مفہوم سمجھا تھا کہ وہ خلافت کے خواب دیکھ رہے ہیں) چنانچہ اُس وقت یہ بات ہنسی مذاق میں آئی گئی ہو گئی۔اب ہنگامی واقعات کی رونمائی پر چودھری عنایت احمد اور چودھری عبد اللطیف صاحب نے مجھ سے کہا کہ لو بھائی تمہارا بیان کس قدر حقیقت کا انکشاف کر رہا تھا۔اب ہم تمہارے بیان کو جو آج سے چار ماہ قبل تم نے ظاہر کیا تھا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں پیش کرنے لگے ہیں۔میں نے کہا بیشک کوئی بات نہیں۔میں نے سچی بات کہی تھی جو سنی تھی۔مجھے الہام تو ہوا نہیں تھا کہ چار ماہ بعد کیا واقعہ پیش آنے والا ہے۔خاکسار غلام غوث "9/8/1956 چودھری عبداللطیف صاحب اوورسیئر کی شہادت چودھری عبداللطیف صاحب ہیں کہ :- وو اوورسیئر بھی گواہی دیتے عرصہ قریباً اڑھائی تین ماہ کا ہوا ہے کہ ایک دن خاکسار ملک حفیظ الرحمن صاحب واقف زندگی نقشہ نویس ( جو حضرت خلیفہ اول کے رضاعی رشتہ دار ہیں اس لئے ان کے بھی رشتہ دار ہیں ) کے کوارٹر پر اُن کے پاس بیٹھا ہوا تھا میڈیم کوارٹر تحریک جدید جو میاں عبدالمنان صاحب کی زیر نگرانی تعمیر ہو رہا تھا کے خلاف نقشہ تعمیر ہونے پر بات ہوئی۔حفیظ صاحب نے بتایا کہ میاں صاحب موصوف ان کے پاس جی۔ٹی۔پی بائی لاز پر مشورہ کرنے