انوارالعلوم (جلد 26) — Page 114
انوار العلوم جلد 26 سے کیا تھا۔114 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت والسلام حضور کا ادنیٰ خادم صاحب خان نون مولوی محمد احمد صاحب جلیل کی شہادت اسی طرح مولوی محمد احمد صاحب جلیل کی وو شہادت ہے کہ :- 1۔چند سال قبل جب میاں عبدالمنان صاحب جامعہ احمدیہ میں پڑھایا کرتے تھے میں کسی کام کی غرض سے انہیں ملنے کے لئے اُن کے مکان پر گیا۔دورانِ گفتگو میں انہوں نے اپنے جامعہ میں تقرر پر م اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رجیم (REGIME) میں ہمارے لئے (یا یہ کہا کہ میرے لئے ) کوئی جگہ نہیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ میری طبیعت پر ان کے متعلق یہ اثر پیدا ہوا کہ وہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قائم کردہ نظام سے شا کی اور سخت غیر مطمئن عد ہیں۔2۔تحریک جدید کے ایک کوارٹر کی تعمیر میں قواعد میونسپل کمیٹی کی خلاف ورزی پر سیکرٹری کمیٹی صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی شکایت پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مجلس تحریک جدید کو جرمانہ کیا تھا اس کے متعلق مجھ سے بات کرتے ہوئے میاں عبدالمنان صاحب نے کہا کہ نہ کمیٹی کا کوئی ایسا قاعدہ ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور نہ قواعد کی رُو سے یہ مجرمانہ ہو سکتا ہے یہ سب طاقت اور اقتدار کا نتیجہ ہے۔3۔ایک دفعہ میرا ایک معاملہ جس کا حضرت میاں شریف احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سے تعلق تھا اس کے متعلق بات کرتے