انوارالعلوم (جلد 23) — Page 380
انوار العلوم جلد 23 وو 380 325" مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ یہ بھی ذکر کے لائق ہے کہ ڈاکٹر کلارک صاحب نے اپنے بیان میں کہیں اشارۃ اور کہیں صراحتا میری نسبت بیان کیا ہے کہ گویا میر اوجود گورنمنٹ کے لئے خطرناک ہے۔پادری مارٹن کلارک نے جو ایک بہت بڑا عیسائی پادری تھا اور انگریز حکام اُس کی عزت کرتے تھے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر اقدام قتل کا ایک جھوٹا استغاثہ دائر کیا تھا۔اس مقدمہ کے دوران میں اُس نے بطور مستغیث عدالت میں جو بیان دیا اُس میں یہ کہا تھا کہ بانی سلسلہ احمدیہ انگریزوں کا باغی ہے اور اُس کا وجو د انگریزوں کے لئے خطرناک ہے۔آپ نے اس الزام کی تردید کتاب البریہ کی اس عبارت میں فرمائی ہے جس کا بطور اعتراض حوالہ دیا گیا ہے تریاق القلوب کی عبارت اسی طرح تریاق القلوب صفحہ 15 کے حوالہ سے جو عبارت پیش کی گئی ہے اُس میں بھی تحریف کی ئی ہے اور وہ سیاق سباق سے الگ کر کے پیش کی گئی ہے۔پیش کردہ عبارت سے معا پہلے یہ الفاظ ہیں جو حذف کر دئے گئے ہیں:۔تم میں سے جو ملازمت پیشہ ہیں وہ اس کوشش میں ہیں کہ مجھے اس محسن سلطنت کا باغی ٹھہر اویں۔میں سنتا ہوں کہ ہمیشہ خلاف واقعہ خبریں میری نسبت پہنچانے کے لئے ہر طرف سے کوشش کی جاتی ہے۔حالانکہ آپ لوگوں کو خوب معلوم ہے کہ میں باغیانہ طریق کا آدمی نہیں ہوں“۔326 اس کے آگے وہ عبارت شروع ہوتی ہے جو بطور اعتراض پیش کی گئی ہے۔مندرجہ بالا اقتباس سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ یہ عبارت بھی انگریزی حکومت کی مدح کے طور پر نہیں لکھی گئی بلکہ محض بطور ذب یعنی بغرض رفع التباس اِس الزام کی تردید کے لئے لکھی گئی ہے کہ آپ گور نمنٹ کے باغی ہیں۔