انوارالعلوم (جلد 23) — Page 281
انوار العلوم جلد 23 281 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اُترتی ہے بلکہ ولیوں پر بھی اترتی ہے۔امام غزالی کے نزدیک تو نبیوں پر وحی فرشتوں کے ذریعہ اترتی ہے اور ولیوں پر بغیر فرشتوں کے۔مگر حضرت محی الدین ابن عربی کے نزدیک ان کا یہ دعویٰ غلط ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ولیوں پر بھی فرشتوں ہی کے ذریعہ وحی اُترتی ہے۔فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ نبیوں کی وحی میں اور قسم کے امور ہوتے ہیں اور ولیوں کی وحی میں اور قسم کے امور۔یعنی نبیوں کی وحی شریعت وغیرہ امور پر مشتمل ہوتی ہے اور ولیوں کی وحی میں یہ بات نہیں ہوتی۔پس وحی کا نزول یا فرشتہ کے نزول کا عقیدہ کوئی نئی چیز نہیں۔خود قرآن کریم بھی اس بات کا مدعی ہے کہ اِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ اَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمُ تُوعَدُونَ - نَحْنُ اَولِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ أَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُرًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ - 28 وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے پھر عمل کے ساتھ اس پر قائم ہو جاتے ہیں فرشتے اُن پر نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں نہ تو آئندہ کا کوئی خوف دل میں رکھو اور نہ کسی گزشتہ نقصان پر غم کھاؤ اور خدا تعالٰی کی طرف سے اُس جنت کی جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے خبر سُن لو۔ہم اِس دُنیا میں بھی (خدا کے حکم کے ساتھ ) تمہارے ساتھ رہیں گے اور اسی طرح بعد میں آنے والی دنیا میں بھی۔اور تم کو اِس دُنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی جو کچھ تم چاہتے ہو اور جو کچھ مانگتے ہو ملے گا۔یہ خدائے بخشندہ اور مہربان کی طرف سے تمہارے لئے بطور اعزاز ظاہر ہو گا۔اس آیت میں صاف طور پر بیان کیا گیا ہے کہ مسلمانوں میں سے بعض لوگوں پر فرشتے نازل ہوں گے اور انہیں خدا کا پیغام پہنچائیں گے۔چنانچہ اس آیت کے ماتحت تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے کہ ” نَلْهِمُكُمُ الْحَقِّ وَ نَحْمِلُكُمْ عَلَى الْخَيْرِ بَدَل مَا كَانَتِ الشَّيْطينَ تَفْعَلُ بِالْكَفَرَةِ 29 یعنی جس طرح شیطان کفار کے دلوں میں بُرے خیالات پیدا کرتے ہیں ہم مسلمانوں کو سچی باتوں کا الہام کریں گے اور نیک باتوں پر عمل کرنے کی 99 وو