انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 127

انوار العلوم جلد 23 127 تعلق باللہ وہ نہیں ؟ اگر اس دنیا کا کوئی خدا ہے اور اگر وہ خدا ہمیں مل سکتا ہے تو اس میں شبہ ہی کیا ہے کہ پھر سب سے مقدم چیز وہی ہے۔بعض لوگ مرغا کھانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔چودھری ظفر اللہ خان صاحب میرے بچپن کے دوست ہیں انہیں مرغے کی ٹانگ بڑی پسند ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی بڑی پسند تھی ایک دوست جو فوت ہو گئے وہ کہا کرتے تھے کہ اگر کسی کو ساری عمر مرنے کی ٹانگ ملتی رہے تو اُسے اور کیا چاہیے لیکن مجھے پسند نہیں کیونکہ اُس کی بوٹی میرے دانت میں پھنس جاتی ہے۔بہر حال ض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کو بہت مرغوب ہوتی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر و چیزیں انہیں مل جائیں تو وہ بڑے خوش قسمت ہیں لیکن وہ چیزیں بہت ادنی اور معمولی ہوتی ہیں اور پھر اُن چیزوں کے حصول کے بعد بھی اور ہزاروں چیزوں کی احتیاج انسان کو باقی رہتی ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر خدا تعالیٰ پر ہمیں کامل یقین ہو اور اگر خدا ہمیں مل سکتا ہو تو پھر قطعی اور یقینی طور پر انسان کہہ سکتا ہے کہ اس کے بعد مجھے کسی اور چیز کی کیا ضرورت ہے۔انبیاء بڑے قیمتی وجود ہیں اور اُن کی محبت انسان کے ایمان کا ایک ضروری جزو ہے لیکن یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کسی کو خدا مل جائے اور اُسے انبیاء نہ ملیں۔انبیاء تو اُسے شوق سے ملیں گے اور کہیں گے کہ جو تمہارا محبوب ہے وہ ہمارا بھی محبوب ہے اور جب وہ تم سے محبت کرتا ہے تو ہم بھی تم سے محبت رکھتے ہیں۔مذاہب عالم پر نظر ڈالنے سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے متعلق تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ وہ مل سکتا ہے گو اس کے ملنے کی شکلیں اُن کے نزد یک الگ الگ ہیں۔چنانچہ سب سے پہلے ہم یہودی مذہب کو دیکھتے ہیں۔یہودی مذہب کے مطالعہ سے صاف پتہ لگتا ہے کہ خدا مل سکتا ہے۔حضرت نوح کے ایک دادا تھے جن کا نام حنوک تھا۔اُن کے متعلق بائبل میں لکھا ہے کہ وہ تین سو برس تک خدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔4 اور یہودی حدیثوں میں لکھا ہے کہ :-۔"لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے خدا نے زمین کو چھوڑ دیا اور