انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 654 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 654

انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۵۴ اتحاد المسلمین انفرادیت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُل ياهل الكتب تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا الله وَلا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ فَإِن تَوَلَّوا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ 4 اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتا ہے۔اے میرے رسول ! تم عیسائیوں اور یہودیوں سے کہہ دو کہ ہم میں اور تم میں جو نقطہ مرکزی ہے میں اس پر تمہیں متحد ہو جانے کی دعوت دیتا ہوں۔وہ نقطہ مرکزی کیا ہے؟ وہ نقطہ مرکزی یہ ہے کہ تم بھی کہتے ہو خدا ایک ہے اور ہم بھی کہتے ہیں خدا ایک ہے۔آؤ ہم اسی بات پر ا کٹھے ہو جائیں۔بے شک تم بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو اور میں قبلہ کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھوں گا لیکن یہ نقطہ ہم دونو میں مشترک ہے۔آؤ ہم اس پر اکٹھے ہو جائیں اور عہد کر لیں کہ ہم خدا کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کریں گے۔تم بے شک صرف سجدہ کرو اور ہم رکوع اور سجدہ کریں۔تم ہفتہ میں ایک دن عبادت کرو اور ہم ساتوں دن عبادت کریں۔ہم جمعہ کو اکٹھے ہوں اور تم اتوار کو اکٹھے ہو جاؤ لیکن ہم اس بات پر اتحاد کر لیں کہ ہم صرف خدا تعالیٰ کا نام لیں گے اور کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیں گے۔اب دیکھو یہودیت اور عیسائیت الگ مذاہب ہیں لیکن قرآن کریم کہتا ہے کہ ان دونوں میں ایک نقطہ مرکزی ہے اور وہ تو حید ہے۔آؤ ہم اس پر اکٹھے ہو جائیں اور باقی اختلافات کو رہنے دیں۔گویا پہلا گر اتحاد کا یہ معلوم ہوا کہ اگر تم صحیح طور پر اتحاد چاہتے ہو تو پہلے اختلاف کو تسلیم کرو۔جو شخص یہ کہے گا کہ میں اختلافات مٹا کر اتحاد کروں گا وہ کامیاب نہیں ہوگا۔وہی شخص کامیاب ہو گا جو جز وی اختلافات کو چھوڑ دے۔لائڈ جارج کا ایک مشہور مقولہ ہے جب برطانیہ کو فرانس اور جرمنی سے خطرہ پیدا ہوا تو لائڈ جارج فرانس گئے اور اُنہوں نے حکومت فرانس سے بات چیت کی۔جب واپس آئے تو لوگوں نے کہا۔کیا تمہیں کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور کیا برطانیہ اور فرانس کا اتحاد ہو گیا ہے؟ لائڈ جارج نے کہا ہم نے اس بات پر اتحاد کر لیا ہے کہ آپس میں اختلاف کو قائم رکھیں۔کے اس اتحاد کی وجہ سے وہ محفوظ ہو گئے۔اُنہوں نے اس بات پر اتحاد کیا تھا کہ وہ