انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 514 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 514

انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۱۴ سیر روحانی (۶) قال الم أقل لكم إنّي اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاعْلَمُ مَا تُبْدُونَ ومَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ کے فرمایا در بار شاہی لگا اور ملائکہ جمع ہوئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقام ایک شخص کو عطا کیا تھا جس کی توثیق کی جانی تھی اور جس کے متعلق اس دربار میں آخری اعلان کرنا تھا۔وہ مقام ابوالبشر آدم کے لئے تجویز کیا گیا تھا جسے عالم انسانی میں جلوہ الہی کی ایک نئی تجلی کے ظاہر کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ملائکہ نے اس بات کی ابتدائی خبر سن کر کہا کہ ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ اس انسان کی ضرورت کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم تمہیں اس کی ضرورت عملی طور پر دکھا دینگے۔چنانچہ اللہ تعالی نے وہ تمام تجلیات جن کو وہ نئی شکل میں دکھانا چاہتا تھا آدم کے اندر ودیعت کر دیں اور پھر آدم کو ان کے سامنے بلایا اور وہ تجلیات اس میں سے ظاہر ہوئیں۔جس طرح فلم چلتی اور اس میں سے تصویر میں نکلتی ہیں اسی طرح آدم کے وجود سے ان تجلیات کا ظہور شروع ہوا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے ملائکہ سے فرمایا کہ اگر تمہارا دعویٰ صحیح تھا تو تم مجھے بتاؤ کہ کیا تم ان تجلیات کی پوری کیفیت بیان کر سکتے ہو؟ انہوں نے کہا اے خدا! تو پاک ہے ہمیں تو اتنا ہی آتا ہے جتنا تو نے ہمارے اندر رکھا ہے تو سب کچھ جانتا ہے اور تیرے سارے کام حکمت پر مبنی ہیں جس کے سپر د تو کوئی کام کرتا ہے اُس کی طاقتیں بھی اس کے اندر ودیعت کر دیتا ہے۔پھر فرمایا اے آدم! ہم نے جو علم تیرے اندر رکھے ہیں اور جو تجلیات تم سے ظاہر ہونے والی ہیں اُن کو ظاہر کرو۔چنانچہ آدم نے ان تجلیات مخفیہ کو اور ان صفات انسانیہ کو جو اس کے لئے مخصوص تھیں ظاہر کیا پھر فرمایا قال الم اقل لكُم إِنِّي أَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ و الأرض وَاعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُون میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ مجھے زمین و آسمان کی وہ بار یک باتیں معلوم ہیں جو تم معلوم نہیں کر سکتے اور ایک ایسے نئے وجود کی ضرورت ہے جو میرے ان علوم کو ظاہر کر سکے جو تم پر ظاہر نہیں ہو سکتے۔آدم کی اہلیت کا اعلان یہ ایک دربار ہے جو اللہ تعالیٰ نے لگایا اس دربار کی غرض آدم کو مقام انسانیت پر فائز کرنا یعنی اسے ابوالبشر بنانا تھا گویا یہ نہایت ہی اعلیٰ درباروں میں سے ایک دربار ہے گورنر کا تقرر