انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 269 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 269

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۹ الفضل کے اداریہ جات ہوا۔باؤنڈری فورس کے ختم ہوتے ہی تباہی پر تباہی آنی شروع ہو گئی۔ہم حیران تھے کہ باؤنڈری فورس کو امن کے قیام سے پہلے ختم کیوں کیا گیا ہے حالانکہ مشکلات کا اصل حل یہ نہیں تھا کہ باؤنڈری فورس کو ختم کیا جائے بلکہ اصل حل یہ تھا کہ باؤنڈری فورس گورنر جنرل ہندوستان اور گورنر جنرل پاکستان دونوں کے ماتحت ہو۔تیسرے ممبر اس میں سپریم کمانڈ رشامل کر لئے جاتے یا اگر دونوں گورنر جنرل اس قدر وقت نہ دے سکتے تو دونوں گورنر جزلوں کے نمائندے سپریم کمانڈر کے ساتھ مل کر اس فورس کا انتظام کرتے اور یہ فورس اُس وقت تک نہ ہٹائی جاتی جب تک کہ دونوں ملکوں کے پناہ گزین اپنی اپنی جگہوں پر نہ پہنچ جاتے۔اگر ایسا کیا جاتا تو ہمارا خیال ہے کہ نہ اتنی خونریزی ہوتی اور نہ اتنا علاقہ خالی ہوتا۔ایسی صورت میں ہمارے نزدیک کچھ نہ کچھ مسلمان مشرقی پنجاب میں بیٹھے رہنے اور کچھ عرصہ کے بعد لوگوں کے جوش ٹھنڈے ہو جانے کی وجہ سے وہ مستقل طور پر وہاں بیٹھ سکتے تھے۔باؤنڈری فورس کا خاتمہ ایسی جلدی سے ہوا کہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں میں سے اکثر با وجود اس کے کہ دو دن پہلے وہ اپنے شہر میں بیٹھ رہنے کا فیصلہ کر چکے تھے اس دہشت کی وجہ سے کہ باؤنڈری فورس ختم ہو گئی ، اب خبر نہیں کیا ہوگا ، دو دن کے اندر اندر شہروں سے نکل کر کیمپوں میں چلے گئے۔جتنی دہشت باؤنڈری فورس کے ختم ہونے سے لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوئی ہے اور کسی بات سے اتنی دہشت پیدا نہیں ہوئی سوائے گورداسپور کے جس کا فیصلہ یکدم ہوا۔باقی لوگ پہلے سے جانتے تھے کہ ہم مشرقی پنجاب میں آچکے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے تھے کہ کچھ عرصہ تک باؤنڈری فورس کی وجہ سے ایک قسم کی حفاظت ان کو حاصل رہے گی لیکن یہ اعلان ہوتے ہی کہ دو دن کے اندر باؤنڈری فورس ختم ہو جائے گی ان کے سوچنے کی قوت بالکل ماری گئی اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اب ہمارے لئے قیامت آگئی اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ تو یوں بھی تباہی آئی تھی رہی سہی کسر باؤنڈری فورس کے اتنی جلدی ٹوٹنے نے نکال دی۔اگر باؤنڈری فورس کی اصلاح کی جاتی۔مسلمان فوج کی نسبت بڑھانے پر اصرار کیا جاتا اور اس کی نگرانی لارڈ مونٹ بیٹن کی بجائے دونوں گورنر جنرل یا ان کے نمائندوں اور سپریم کمانڈر کے سپرد کی جاتی تو یہ خونریزی جواب ہوئی ہے ہمارے خیال میں اس سے بہت کم ہوتی۔یقیناً خونریزی باؤنڈری فورس کی موجودگی