انوارالعلوم (جلد 19) — Page 268
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۸ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سپریم کمانڈ کا خاتمہ اخبارات میں یہ اعلان ہوا ہے کہ ۳۰ / نومبر سے سپریم کمانڈ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سپریم کمانڈ کے خاتمہ کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان یونین سپریم کمانڈر کے ساتھ تعاون نہیں کرتی۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب کہ ہندوستان یونین سپریم کمانڈ کے ختم کر دینے پر راضی ہے، پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے سپریم کمانڈ کے ختم کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔مسلمان اخبارات میں سے بعض نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کمانڈ کو ختم کر دیا گیا ہے۔سپریم کمانڈ کے ختم کرنے کی رپورٹیں دیر سے آرہی ہیں۔اکتوبر کے شروع میں یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ سپریم کمانڈ کو اکتوبر کے آخر میں ختم کر دیا جائے گا۔اُس وقت ہم نے اپنے نمائندوں کے ذریعہ سے اس خبر کی تصدیق کرنی چاہی تو ہمیں بتایا گیا کہ سپریم کمانڈ کے خاتمہ پر ہندوستان یونین اور پاکستان دونوں متفق ہو گئے ہیں ہم نے ذمہ دار افسروں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ یہ قدم غلط ہے افسروں اور سامان کے تقسیم کرنے کے بغیر ملک کے تقسیم کرنے سے جو دھکا پہنچا ہے، وہی بات سپریم کمانڈ کے ختم کرنے پر پیدا ہو جائے گی۔جو کچھ مشرقی پنجاب میں ہوا اس کی وجہ زیادہ تر یہی تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے سامان اور سپاہیوں کے تقسیم ہونے سے پہلے ہی دونوں حکومتیں آزاد ہوگئیں۔پاکستان کا سپاہی ہندوستان میں تھا ، ان کا سامان بھی ہندوستان میں تھا اس لئے سکھ خوب سمجھتا تھا کہ میں جتنا بھی خون خرابہ کروں گا اُس کو روکنے والا کوئی نہیں۔باؤنڈری فورس کا خاتمہ بھی اس کا بہت کچھ ذمہ دار تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باؤنڈری فورس چونکہ لارڈ مونٹ بیٹن کے ماتحت رکھی گئی تھی اس لئے اُس نے بہت کچھ ہندوستان یونین کی رعایت کی لیکن پھر بھی بوجہ اس کے کہ اس میں مسلمان فوج بھی کچھ نہ کچھ موجود تھی اس کے ہوتے ہوئے اتنا ظلم نہیں ہو سکا جتنا کہ اس کے بعد