انوارالعلوم (جلد 18) — Page 528
۵۲۸ متفرق امور 0 تا کہ جماعت کی تجارت بہت بلند معیار پر پہنچ جائے۔جماعت کو اس کے ساتھ تعاون کر کے خود بھی فائدہ اُٹھانا چاہئے اور سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچانا چاہئے غیر ممالک میں بھی ایسی ایجنسیاں قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔صنعت و حرفت اسی طرح صنعت و حرفت کو ترقی دینے کا بھی سوال پیش نظر ہے اور جماعت کے صنعتی معیار کو بلند کرنے کی بہت ضرورت ہے اس کے لئے دوستوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے اور ہمیشہ اپنی مصنوعات کو خریدنا اور ان کو فروغ دینا چاہئے۔اس محکمہ کی طرف سے ایک ڈائرکٹری شائع کی گئی ہے جو نہایت ہی مفید عنوانات پر مشتمل ہے اور اس میں تجارت کے متعلق بہت سی قیمتی معلومات بہم پہنچائی گئی ہیں جن کی تاجروں کو ہر وقت ضرورت رہتی ہے دوستوں کو فوراً خرید لینی چاہئے۔صنعت کو بڑھانے اور جماعت کو علمی ترقی دینے فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ صنعت کے لئے یہ ریسرچ قائم کی گئی ہے اس میں چھ آدمی کام کر رہے ہیں اور باقی تعلیم حاصل کر رہے ہیں سر دست اس کے لئے ۲۵ آدمیوں کی ضرورت ہے اور فی الحال ان سے کام چلانے کی کوشش کی جائے گی وگر نہ میرا خیال ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ دینی میدان میں ہمیں کامیابی بخش رہا ہے اسی طرح اس میدان میں بھی فوقیت بخشے اور سائنس کی رو سے بھی ان کو شکست دینے کی توفیق بخشے۔یہ وہ سارے کام ہیں جن کو تحریک جدید کر رہی ہے مگر ان کا موں کے مقابلہ میں تحریک جدید کے چندوں کو دیکھا جائے تو وہ بہت ہی حقیر ہیں اور اس کام کو وسیع کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور موجودہ اخراجات سے بہت زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے اس لئے جماعت کو ان ضروریات کے مطابق قربانی کرنی چاہئے۔بے شک کام زیادہ ہے اور ہم کمزور ہیں اور نادار ہیں مگر خدا نے ہمارے سپرد یہ کام کیا ہے بہر حال ہم نے کرنا ہے اور خوبی یہی ہے کہ ان مخالف حالات میں اسے کیا جائے اور اس کے دو طریق ہیں کہ اوّل تو جماعت غیر معمولی قربانی کر کے بہت زیادہ رقوم پیش کرے۔دوسرے نو جوان بہت زیادہ زندگیاں وقف کریں۔