انوارالعلوم (جلد 18) — Page 527
انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۲۷ متفرق امور وہاں بھیجے گئے ہیں جن کے کام سے نہائت خوشکن نتائج نکلنے کی امید ہے اور ایک مبلغ غلام بین صاحب کو بھی بھیجا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ ملک بھی بہت جلد احمدیت سے ہمکنار ہو جائے گا۔ہمیں امید ہے کہ اگر اس ملک پر دھاوا بول دیا جائے تو بہت جلد دو تین کروڑ افراد احمدی ہو سکتے ہیں۔جنوبی امریکہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ مالدار ملک ہے وہاں چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں جن کے حاکموں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے یہ ملک ترقی نہیں کر رہا گر نہ اس میں ترقی کے غیر معمولی اسباب موجود ہیں۔وہاں بھی ایک مبلغ کام کر رہا ہے ایک اور بھی بھیجا جا رہا ہے۔افریقہ کے مختلف حصوں کا ذکرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔وہاں احمدیت کو خدا تعالیٰ کے فضل سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے جہاں پہلے ہمارے چند مبلغ کام کر رہے تھے وہاں اب سینکڑوں کی ضرورت ہے اور ہزاروں لوگ احمدیت قبول کر چکے ہیں۔ممالک عر بید ان ممالک میں بھی ہمارا کام بہت وسیع ہو رہا ہے۔اس وقت تین مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں اور ابھی مزید ضرورت ہے۔وہاں کے ایک مخلص اور سرگرم بھائی سید منیر الحصنی صاحب آجکل یہاں آئے ہوئے ہیں اور تبلیغ کے لئے ٹرینینگ حاصل کر رہے ہیں۔مصر میں بھی احمدیت کی رو چل پڑی ہے اس سال چھ افراد نے بیعت کی ہے ان میں سے بعض جامعہ از ہر کے طالب علم ہیں۔ایران میں بھی ایک مبلغ کام کر رہے ہیں اور لٹریچر کی اشاعت وغیرہ کا انتظام اس وقت کر رہے ہیں۔انڈونیشیا کے مختلف حصوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے وہاں کے مبلغین کی عدیم المثال قربانیوں کی تعریف کی اور بتایا کہ وہاں بعض علاقوں میں ہمارے مبلغین کو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اقتدار حاصل ہو گیا ہے اور احمدیت کی ترقی کے غیر معمولی سامان پیدا ہورہے ہیں۔وہاں انہی دنوں کئی مبلغ بھیجے گئے ہیں۔جماعت میں تجارت کی روح پیدا کرنے کے لئے ہندوستان کے بڑے بڑے شہروں میں ایجنسیاں قائم کی گئی ہیں اور اس محکمہ کے ذریعہ سے احمدی تاجروں کی تنظیم کا کام کیا جارہا ہے