انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 529 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 529

انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۲۹ متفرق امور آخر میں حضور نے دیہاتی مبلغین کی سکیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔یہ سکیم دیہات میں تبلیغ کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔پچھلے سال پندرہ مبلغ تیار ہوئے تھے اور امسال پچاس مبلغین تیار ہوئے ہیں اور آئندہ سال کم از کم ۷۵ کی ضرورت ہو گی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال اس سکیم کو بڑھانے کی ضرورت رہے گی۔پس اس قدر اہم امور کی انجام دہی غیر معمولی قربانیوں کا مطالبہ کرتی ہے۔آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کی بلندی کے لئے ہر ممکن قربانی کریں اور دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کریں۔الفضل ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۶ء )