انوارالعلوم (جلد 18) — Page 282
انوار العلوم جلد ۱۸ ۲۸۲ تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد میں نہایت اہم ہے اور اس کو وسیع طور پر پھیلا کر نہ صرف سلسلہ کے اخراجات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سلسلہ کے اخراجات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے بلکہ سلسلہ کے لئے نئی آمد بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔اس کام پر جو مبلغ مقر ہو گا اس کا صرف یہی کام نہیں ہو گا کہ وہ اپنے علاقہ میں تجارت کرے بلکہ اس کا یہ کام بھی ہوگا کہ وہ دوسرے ممالک سے تجارتی تعلقات قائم کرے۔مثلاً انگلستان کا مبلغ کوشش کرے کہ وہ ایران میں اشیاء بھجوائے یا عرب میں ان کی کھپت کا انتظام کرے اور ایران والا کوشش کرے کہ وہ انگلستان میں چیزیں پہنچائے اس طرح تجارت کو وسیع کرنا، ایک مملک کے دوسرے ملک سے تجارتی تعلقات قائم کرنا اور سلسلہ کے اخراجات کو زیادہ سے زیادہ پورا کرنے کی کوشش کرنا اس کا کام ہوگا۔چھٹا مبلغ پراپیگنڈا کے لئے وقف ہوگا اور اس کا فرض ہوگا کہ وہ اخباروں سے تعلقات رکھے جوJOURNALISM کا امتحان پاس کرے، پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرے اور اپنے تعلقات اور دوستیوں کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کی کوشش کرے۔ہم نے دیکھا ہے اور تو اور یورپ جیسے ممالک میں جہاں ایک ایک اخبار کی اشاعت دس دس لاکھ تک ہوتی ہے منہ دیکھے کا لحاظ ہوتا ہے اور چائے کی ایک پیالی اتنا کام کر جاتی ہے جتنا کام بیسیوں روپوں سے نہیں ہوسکتا۔غرض ایک مبلغ اشاعت کے لئے وقف ہونا چاہئے اور اس کا فرض ہونا چاہئے کہ وہ مصنفین سے تعلقات رکھے۔اخبارات اور رسالوں کے مالکوں اور ان کے ایڈیٹروں وغیرہ سے میل جول رکھے اور اس طرح احمدیت کا اثر ان پر قائم کرنے کی کوشش کرے۔جب تک کسی مرکز میں اس قسم کے چھ مبلغین نہ رکھے جائیں اور بیک وقت الگ دائرہ میں اپنا کام شروع نہ کریں اُس وقت تک صحیح معنوں میں اشاعت اسلام نہیں ہو سکتی۔گو حقیقت یہ ہے کہ کسی ملک میں چھ مبلغین کا موجود ہونا بھی تبلیغی نقطۂ نگاہ سے کسی طرح کافی نہیں سمجھا جا سکتا۔لاہور جیسے شہر میں بھی اگر چھ مبلغ رکھے جائیں تو وہ سب لوگوں کو پوری طرح تبلیغ نہیں کر سکتے۔مگر ہم نے بعض علاقوں میں صرف ایک مبلغ رکھا ہوا ہے اور جب وہ لوگ کسی اور مبلغ کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ ہم نے تجھے ایک مبلغ دیا ہوا ہے حالانکہ واقعہ یہ ہوتا ہے کہ ایک آدمی ہر گز صحیح طور پر تبلیغ نہیں کر سکتا مگر مرکز اس قسم کا جواب دینے پر مجبور ہوتا ہے۔