انوارالعلوم (جلد 18) — Page 175
انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۷۵ نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں اگر کسی کے دانت نہیں تو وہ اور مزہ اُٹھائے گا اور جس کے دانت بھی ہیں اور صحت بھی ٹھیک ہے وہ اس سے اور مزہ اُٹھائے گا حالانکہ کھانا ایک ہی ہوتا ہے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عزیز اور رشتہ دار اور مقرب صحابہ وغیرہ کھانے میں آپ کے شریک ہوں گے تا کہ اُن کے دلوں کو ٹھیس نہ لگے لیکن ہر ایک ان میں الگ الگ مزہ لے رہا ہو گا اس لحاظ سے ان میں فرق بھی ہوگا اور درجات کا امتیاز بھی باقی ہوگا۔اگر یہ سمجھا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی سو فیصدی اُسی طرح جنت سے لطف اُٹھا ئیں گے جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لطف اُٹھا رہے ہونگے تو جنت کے مدارج باطل ہو جاتے ہیں اور بڑے اور چھوٹے کا امتیاز باقی نہیں رہتا حالانکہ یہ امتیاز موجود ہو گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دوسرے لوگ مزہ میں سو فیصدی تب شامل ہو سکتے ہیں کہ ان کے اعمال رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعمال کے برابر ہوں لیکن ہم میں سے ہر ایک شخص جانتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعمال کے لحاظ سے تمام انبیاء سے ارفع اور اعلیٰ ہیں۔پھر باقی انبیاء آپ کے ساتھ جنت کی نعماء میں سو فیصدی کس طرح شامل ہو سکتے ہیں۔اس نکتہ کو یا درکھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اس دنیا میں اپنے اعمال کے ذریعہ جیسا ذوق پیدا کریں گے اسی کے مطابق جنت کی نعمتوں سے لطف اُٹھا ئیں گے اور ہر نیکی جس کے کرنے میں کوتاہی سے کام لیں گے ہم اپنے ہاتھ سے اُس نعمت کا دروازہ اپنے اوپر بند کریں گے۔اس نکتہ کو پہلے لوگوں میں سے بھی کسی نے بیان نہیں کیا۔جہاں تک میں نے صوفیاء کی کتابیں پڑھی ہیں کسی نے اس بات کے متعلق بحث نہیں کی اور نہ اس موضوع پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔غرض جنتیوں کے اتصال اور اتحاد سے اللہ تعالیٰ کا مقصد یہ ہے کہ جنتی لوگوں کو تسکین قلب حاصل ہو اور کوئی خلش ان کو تکلیف نہ دے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو بے شک تسکین قلب حاصل تھی لیکن بعد میں آنے والے دل میں ایک چھن محسوس کرتے ہیں کہ کاش ! ہم بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے ، ہم بھی آپ کا زمانہ دیکھتے ، ہم بھی آپ کے ساتھ جنگوں میں شریک ہوتے لیکن جنت میں اس قسم کی کوئی خلش باقی نہیں رہے گی۔پس جنت میں اتحاد اور اتصال بھی ہوگا اور وہ اِس طرح کہ اللہ تعالیٰ سب رشتہ داروں کو ایک