انوارالعلوم (جلد 18) — Page 172
انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۷۲ نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں وَلَا خَطَرَ عَلى قَلْبِ بَشَرٍ نہ آنکھوں نے اسے دیکھا نہ کانوں نے کبھی اس کی حقیقت کو سنا ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں اس کا تصور آ سکتا ہے۔یہی تینوں الفاظ ہیں جو قرآن مجید نے بیان فرمائے ہیں۔لَهُمْ قُلُوبٌ لا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لا يُبْصِرُونَ بِهَا - وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لا يُبْصِرُونَ بِهَا کے مقابل پر مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ فرمایا اور وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا کے مقابل پر وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ فرمایا۔اور لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا کے بالمقابل وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ فرمایا۔یعنی وہ چیزیں ایسی ہیں کہ مؤمن ان چیزوں کو اِس جہان میں نہیں دیکھتا مگر اگلے جہان میں دیکھے گا۔لیکن کا فر اس جہان میں بھی نہیں دیکھتا اور اگلے جہان میں بھی نہیں دیکھے گا۔مؤمن کو ایسی آنکھیں دی جائیں گی جو جنت کی چیزوں کو دیکھیں گی ، اُن سے لطف اندوز ہوں گی۔اور اگلے جہان میں مؤمن کو ایسے کان ملیں گے جو جنت کی عمدہ آوازوں کو سُن کر لذت اُٹھائیں گے۔اور مومن کو اگلے جہان میں ایسا دل ملے گا جو جنت کی نعماء سے لذت اندوز ہوگا۔کافر کے پاس یہ تینوں چیزیں نہیں ہوں گی کیونکہ وہ روحانیت کے لحاظ سے اس دنیا میں بھی اندھا تھا اور اگلے جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا۔وہ روحانیت کے لحاظ سے اس جہان میں بھی بہرہ تھا اور وہاں بھی بہرہ ہی ہوگا۔اس کا دل اس جہان میں بھی روحانیت کی باتوں سے نا آشنا تھا اور اگلے جہان میں بھی جنت کی لذات سے نا آشنا ہوگا۔جو حالت اس کی اس جہان میں ہے وہی حالت اگلے جہان میں ہوگی۔میرے خیال میں یہ حدیث اسی آیت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں کچھ ایسے حواس دیے جائیں گے جو ان حواس کے مشابہہ ہونگے جو اس وقت ہم رکھتے ہیں تو وہ حواس بہت لطیف ہوں گے۔اور جنت میں کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن کو دیکھ کر آنکھیں لذت اُٹھائیں گی ، کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن سے کان لذت اُٹھائیں گے، کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن سے قلب محفوظ ہوگا، کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن سے زبان لذت پائے گی۔مثلاً جنت میں ثمرات وغیرہ کھانے کو ملیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ جنتی لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ کہیں گے هذا الذي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ لیکن جس شخص کے حواس دنیا میں کام نہیں کرتے اور وہ روحانی نعمتوں سے محروم ہیں وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ هذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ