انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xiii of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page xiii

انوار العلوم جلد ۱۸ تعارف کتب (۱۴) سپین اور سلی میں تبلیغ اسلام اور جماعت احمد یہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۱۹۴۶ء میں جماعت احمدیہ کے دو مبلغین کے سپین میں پہنچنے کی اطلاع ملنے پر مؤرخہ ۳۰ / جون ۱۹۴۶ ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں یہ ملفوظات ارشاد فرمائے جن میں سپین میں نفوذ اسلام اور تبلیغ اسلام کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے دوبارہ وہاں اسلام کی کھوئی ہوئی شان و شوکت کو بحال کرنے اور واپس لانے کے سلسلہ میں جماعت احمد یہ کی ذمہ داریوں کو واضح فرمایا اور اس سلسلہ میں احباب جماعت کو بڑھ چڑھ کر چندہ تحریک جدید میں حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔نیز آپ نے فرمایا کہ سپین میں اسلام کی کھوئی ہوئی شان و شوکت کو بحال کرنے کیلئے اخلاق، متواتر قربانی اور بلند عزائم کی ضرورت ہے۔ان اوصاف کے بغیر ہماری تمام کوششیں لا حاصل ہیں۔(۱۵) یورپ کا پہلا شہید شریف دوتسا ۱۹۴۶ء میں البانیہ کے ایک ممتاز احمدی شریف دو تسا صاحب اپنے خاندان سمیت کمیونسٹ حکومت کے ہاتھوں نہایت بے دردی سے شہید کر دئیے گئے۔شریف دوتسا صاحب یورپ کے پہلے احمدی تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔مکرم ملک محمد شریف صاحب مبلغ اٹلی نے حضرت مصلح موعود کو جب اس دردناک واقعہ کی اطلاع دی تو حضور نے اپنے قلم سے روزنامہ الفضل کے لئے یہ مضمون تحریر فرمایا جو مؤرخہ ۱۲ جولائی ۱۹۴۶ ء کو روزنامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔جس میں حضور نے اس دردناک اور ایمان افرورز واقعہ کی تفصیل درج فرمائی ہے۔نیز اس واقعہ کی روشنی میں احباب جماعت کو تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک بھی فرمائی ہے۔(۱۲) اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ روح پرور اور ایمان افروز تر بیتی خطاب خدام الاحمد سیہ