انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 331

انوار العلوم جلد ۱۶ کر لو تم کو جنت مل جائے گی۔سیر روحانی (۳) روحانی مینا بازار میں گاہک کا تاجروں سے نرالاسلوک پھر میں نے ایک اور فرق دیکھا کہ عام مینا بازاروں میں تو یہ ہوتا ہے کہ گاہک آئے ، انہوں نے چیزیں خریدیں اور انہیں اُٹھا کر اپنے گھروں کو چلے گئے اور دُکاندار بھی شام کے وقت پیسے سمیٹ کر اپنے اپنے مکانوں کو روانہ ہو گئے۔مگر اس مینا بازار میں گاہک چیزیں خریدنے کے بعد وہیں چیزیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور اپنے ساتھ کچھ بھی نہیں لے جا تا گویا وہی یوسف والا معاملہ ہے کہ غلہ بھی دے دیا اور پیسے بھی بوریوں میں واپس کر دیئے۔اسی طرح ایک طرف تو قرآنی گاہک جان اور مال لیتا ہے اور ادھر چپ کر کے کھسک جاتا ہے، دُکاندار سمجھتا ہے کہ شاید وہ بُھول گیا ہے چنانچہ وہ کہتا ہے آپ اپنی چیزیں لے جائیں ، مگر وہ کہہ کر چلا جاتا ہے کہ ان چیزوں کو اپنے پاس ہی امانتا رکھو اور مناسب طور پر اس میں سے خرچ کرنے کی بھی تم کو اجازت ہے مجھے جب ضرورت ہوئی لے لوں گا۔گویا قیمت لے کر وہ پھر قیمت واپس کر دیتا ہے اور کہتا ہے تم اسے اپنے پاس ہی رکھو، جس قدر موقع کے مناسب ہوگا میں تم سے لے لونگا چنانچہ میں نے دیکھا کہ مال اور جان مینا بازار کی سب چیزوں کے مقابل پر لے کر وہ جان اور مال دینے والوں سے کہتا ہے۔وَمِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ " وہ ساری جان اور سارا مال گو میرے حوالے کر دیتے ہیں ، مگر میں ساری جان اور سارا مال اُن سے عملاً نہیں لیتا بلکہ اُنہی کو دیکر کہتا ہوں کہ اس میں سے کچھ میرے لئے خرچ کرو اور باقی اپنے پاس رکھو اور اپنے کام میں لاؤ اور اس سے نہ ڈرو کہ میں نے جو قیمت دی ہے اُس میں کمی ہوگی وہ تم کو پوری ملے گی۔جان اور مال کا مطالبہ اب میں نے غور کیا کہ گو یہ نرالا اور عجیب سودا ہے ، لیکن آخر اس میں عجیب سو دے کا مطالبہ بھی تو کیا گیا ہے یعنی اپنے آپ کو غلام بنا دینے کا۔بیشک اس مینا بازار میں اعلیٰ سے اعلیٰ چیزیں ملتی ہیں ، مگر سوال یہ ہے کہ کیا غلام بننا کوئی آسان کام ہے اور کیا جان اور مال دوسرے کو دے دینا معمولی بات ہے؟ دنیا میں کون شخص ہے جو غلامی کو پسند کرتا ہوپس میں نے اپنے دل میں کہا کہ مجھے غور کر لینا چاہئے کہ کیا یہ سودا مجھے مہنگا تو نہیں پڑے گا اور کیا اعلیٰ سے اعلیٰ چیزوں کے لالچ میں اپنا آپ دوسرے کے حوالے کر دینا موزوں ہے؟ پس میں نے کہا پہلے سوچ لو کہ غلام ہونا اچھا ہے یا یہ چیزیں اچھی ہیں۔ا