انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xviii of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page xviii

انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کتب ارشاد فرمائی تھی جس میں روز نامہ الفضل اور سلسلہ کے دیگر اخبارات و رسائل کی خریداری بڑھانے کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی اور اس ضمن میں عملہ الفضل کو بھی حضور نے اپنی قیمتی ہدایات سے نوازا۔نیز جماعت احمدیہ کی غرض وغایت اور جماعت کے بعض مخصوص عقائد پر نہایت دلچسپ اور عام فہم رنگ میں روشنی ڈالی اور عقلی ونقلی دلائل سے ثابت کیا کہ جماعت احمد یہ کا مسلک ہی صحیح اسلامی مسلک ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور کا مقصد صرف اسلام اور قرآن کی خدمت کرنا تھا۔روز نامہ الفضل کی اشاعت کے متعلق آپ نے فرمایا کہ:۔اتنی وسیع جماعت میں الفضل کی اشاعت کم از کم پانچ سات ہزار ہونی چاہئے ایک علمی اور مذہبی جماعت میں ” الفضل" کی اس قدر کم خریداری بہت ہی افسوسناک ہے۔میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سلسلہ کے اخبارات خریدیں اور کوشش کریں کہ ان کا مذاق علمی ہو جائے۔میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ سلسلہ کے اخبارات نہیں خرید تے اُن کے بچے احمدیت کی تعلیم سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ اخبارات اور رسالے ضرور خرید میں بلکہ جو ان پڑھ ہیں وہ بھی لیں اور کسی پڑھے لکھے سے روزانہ تھوڑا تھوڑا سنتے رہا کریں تا کہ ان کی علمی ترقی ہو اور سلسلہ کے حالات سے وہ باخبر رہیں۔(۱۲) سیر روحانی (۱) حضرت خلیفہ المسح الثانی نے جومعرکۃ الآراء اور روح پرور تقریر مؤرخہ ۲۸ / دسمبر ۱۹۳۸ء کو جلسہ سالا نہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی وہ بعد میں اپنے روح پر ورمضمون کے اعتبار سے سیر روحانی“ کے نام سے شائع ہوئی۔پیشگوئی مصلح موعود میں آپ سے متعلق یہ جو صفات بیان کی گئی تھیں کہ وہ:۔نیز یہ کہ:۔علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے، یہ عظیم الشان تقریر ان دونوں صفات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حضرت مصلح موعود نے