انوارالعلوم (جلد 15) — Page 83
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی یوں باچھیں کھل جاتی ہیں گویا ان کا کوئی بزرگ زندہ ہو کر دنیا میں واپس آ گیا ہے اور عرب صاحب ! عرب صاحب! کہتے ہوئے ان کا منہ خشک ہوتا ہے۔پس عیسائیوں کے اس دعوی کو خود خدا کا فعل رڈ کر رہا ہے اور اس کے فعل نے بتا دیا ہے کہ ی انقلاب محمدی انقلاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی اس تعلیم کے مخاطب تھے۔اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف یہ تعلیم نازل کی جاتی تو خدا تعالیٰ ان سے یہ کام بھی لیتا ہاں چونکہ بشارت کی ہوا ئیں اصل موعود کے آنے سے پہلے چلنی شروع ہو جاتی ہیں اس لئے جب عیسوی دور میں محمدیؒ انقلاب کی بشارت آئی اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ایک عظیم الشان نبی کے ذریعہ سے جو تمام نبیوں کا سردار ہوگا سب دنیا ایک ہونے والی ہے اور سب دنیا ایک ہی جھنڈے کے نیچے آنے والی ہے تو عیسائیوں نے اس سے دھوکا کھایا اور انہوں نے سمجھا کہ ابھی سے اس کا وقت آ گیا ہے لیکن چرایا ہو الباس فٹ کہاں آ سکتا تھا۔خدا کے فعل نے ثابت کر دیا کہ اس کے مخاطب عیسائی نہیں تھے بلکہ مسلمان اس کے مخاطب تھے۔غرض ان تغیرات کے ماتحت اسلام نے دنیا کے علم اس کے فکر اس اسلامی انقلاب کے فلسفہ اس کے جذبات اس کے مذہب اس کی سیاست اس کے اخلاق اس کے تمدن ، اس کی معاشرت، اس کی اقتصادیات اور اس کی ثقافت کو بالکل بدل دیا اور دنیا اور سے اور ہوگئی اور ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین محمد ﷺ نے پیدا کر دی۔صلى الله آج جو مشابہت اسلام اور دوسرے مذاہب میں مشابہت کی اصل اسلام اور ان مذاہب میں نظر آ رہی ہے یہ اس وجہ سے نہیں کہ یہ مشابہت والے اموران مذاہب میں پہلے سے موجود تھے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ اسلام کے ساتھ مل کر انہوں نے اس کی بعض تعلیموں کو اپنا لیا ہے۔چنانچہ دین تو الگ رہا، یورپین لوگوں نے مسلمانوں کی کتابوں کی کتابیں نقل کی ہیں اور ان علوم کو اپنی طرف منسوب کر لیا ہے۔چنانچہ آج کل یورپ میں کئی ایک ایسی کتب شائع ہورہی ہیں جن میں اس قسم کی چوریوں کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔ابھی تھوڑا عرصہ ہوا میں نے ایک کتاب انگلستان سے منگوائی ہے اس میں علم موسیقی پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یورپین لوگوں نے اس علم کو سپین کے مسلمانوں کی کتابوں سے نقل کیا ہے بلکہ مصنف اس راز کا انکشاف کرتا ہے کہ میں ان کتابوں کے حوالے دے سکتا ہوں جن سے یورپ کے لوگوں نے یہ باتیں نقل کیں اور