انوارالعلوم (جلد 14) — Page 84
انوار العلوم جلد ۱۴ اسلام اور احمدیت کے متعلق عظیم الشان پیشگوئی مشرق بعید مادہ پرستی سے نکل کر ایک خدا کی پرستش کرنے لگ جائے گا۔لیکن جب یہ ہو جائے گا تو دنیا اس کی عظمت کو قبول کرلے گی۔مگر اُس وقت یہ نہیں کہا جائے گا کہ ایک چھوٹی سی جماعت نے یہ کام کیا بلکہ یہ کہیں گے کہ احمدیوں کی کیا بات ہے ، وہ تو کوئی عجیب مخلوق تھی۔جیسا کہ صحابہ کرام کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی کیا بات ہے ، ان کا کون مقابلہ کر سکتا تھا ؟ غرض اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ عظیم الشان فضل کیا ہے اور ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ اس کی قدر کرے۔آج چاروں طرف سے ابرا ہیمی پرندے یہاں جمع ہوئے ہیں تا کہ ابراہیم کے ہاتھ پر آ کر دانہ چکیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی عقیدت کی نذر پیش کریں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری اس حقیر نذر کو قبول فرمائے ، ہمارے اس اجتماع کو با برکت بنائے، ہماری نیتوں اور ارادوں میں برکت ڈالئے ہماری کمزوریوں کو دور کر کے ہمیں طاقت بخشے ، ہماری خامیوں کو دور کر کے ہمیں قدوسیت عطا کرے ہماری بے علمی اور جہالت کو دور کر کے اور ہماری غفلتوں کو معاف کر کے ہمیں اپنے عرفان کا جام پلائے، اپنے فضل اور رحم سے ہماری کوششوں میں اپنی برکت ڈالے ہمارے اندر سے عجب کبر رعونت اور انانیت نکال دے ہماری مستیاں دُور کر دئے ہمارے اندر ایسی آگ لگا دے جو تمام دوسرے تعلقات کو جلا دے اور سوائے خدا تعالیٰ کے اور کچھ باقی نہ رہے۔ہم اُس کے آئینے بن جائیں تا دنیا خدا تعالیٰ کا نور ہم میں سے دیکھے۔ہم اُس کی قدرت کا ہاتھ بن جائیں تاہم دنیا کی قسمتوں کو بدل دیں۔نیکی، عرفان اور اسلام کے لئے دنیا میں تغیر پیدا کر دیں۔دنیا ہمیں کمزور بجھتی ہے لیکن ہم اس سے بھی زیادہ کمزور ہیں جتنے کہ دنیا کی نظر میں سمجھے جاتے ہیں۔لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارے کمزور وجود ایک نہایت ہی طاقتور ہستی کے قبضہ میں ہیں اور ہماری نگاہیں اسی کی طرف ہیں۔ہم اپنی طرف نگاہ نہیں کرتے کیونکہ ہم اس سے شرمندہ ہو جاتے ہیں۔مور کے پاؤں بدصورت ہوتے ہیں لیکن اس کے اوپر کا دھڑ خوبصورت ہوتا ہے۔کہتے ہیں جب ناچتے ناچتے اس کی نظر اپنے پاؤں پر پڑتی ہے تو وہ شرمندہ ہو کر نا چنا بند کر دیتا ہے یہی حالت ہماری ہے ہمارا اوپر نہایت خوبصورت ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے لیکن نچلا دھڑ بدصورت ہے کیونکہ اس کا تعلق ہم سے ہے۔اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ جس طرح اوپر کا حصہ خوبصورت ہے، اسی طرح نچلا حصہ بھی خوبصورت ہو اور ہم خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم دنیا کے چاروں اطراف میں اسلام پھیلائیں اور نہ صرف اسلام پھیلائیں بلکہ دنیا کے لئے