انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 85

اسلام اور احمدیت کے متعلق عظیم الشان پیشگوئی انوارالعلوم جلد ۱۴ نیک نمونہ ہوں۔جس طرح خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان پر اس کی تقدیس کرتے ہیں ،اے خدا! میں درخواست کرتا ہوں کہ زمین پر بھی تیری تقدیس ہو۔میں دعا کرتا ہوں دوست بھی اس میں شریک ہو جائیں کہ خدا تعالیٰ اس جلسہ کو زیادہ سے زیادہ با برکت بنائے۔یہ آخری جلسہ ہے جو رمضان میں ہو رہا ہے۔آج کل رمضان کا مبارک مہینہ ہے اور رمضان کا آخری عشرہ ہے جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی خاص برکات کا نزول ہوتا ہے۔ان با برکت ایام میں ایک کمزور اور دنیا کی نگاہ میں حقیر جماعت اس لئے جمع ہوئی ہے کہ یوسف کے خریدار کی طرح اپنے رب کو خریدنے کی کوشش کرے۔بے شک یہ بہت بڑا دعویٰ ہے مگر جس کے آگے ہم ہاتھ پسار رہے ہیں وہ بھی بہت بڑا ہے پس اس مبارک موقع سے احباب خصوصیت سے فائدہ اُٹھا ئیں۔اپنے اندر عزم مصمم پیدا کریں، نہ بدلنے والا ارادہ کریں، نہ بجھنے والی آگ لگا ئیں اور یہ برکات جو ایک موقع پر جمع ہوگئی ہیں یعنی رمضان کا مہینہ ہے ، رمضان کا آخری عشرہ ہے اور وہ مبارک ایام ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی برکات حاصل کرنے کیلئے مقرر فرمائے ہیں، ان سے فائدہ اُٹھا ئیں۔پھر اس جلسہ کے ساتھ ہی عید آ گئی ہے ہم دعا کریں کہ جس طرح جسمانی عالم میں اس جلسہ کے معا بعد ہمارے لئے عید مبیا کر دی گئی ہے، اسی طرح روحانی عالم میں بھی ہمارے لئے عید کا وقت پیدا کیا جائے۔پس آؤ خدا تعالیٰ کے حضور دعا کریں اور اُس سے ان چیزوں کی امید رکھیں جن کی اور کسی سے امید نہیں رکھی جاسکتی اور اس سے وہ کچھ مانگیں جس کے مانگنے سے بھی دل کا نپتا ہے کیونکہ ہم کمزور ہیں مگر ہمارا خدا اپنے بندوں پر فضل کرنے والا اور برکتوں والا ہے، وہ ہماری ضرور سُنے گا اور ہمیں کامیاب کرے گا۔ا الفاتحة: ٢ تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم بخارى كتاب الدعوات باب التوبة الفضل ۲۷۔دسمبر ۱۹۳۵ء)