انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 467

467 انوار العلوم جلد ۱۳ زلزلہ کوئٹہ بانی سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا نشان ہے کہ ایک طرف تو خود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ قرآن کریم میں تیرہ سو سال پہلے ان زلزلوں کی خبر دی گئی تھی اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کی وفات کے ستائیس سال بعد زلزلہ کیوں آیا ؟ کیا ایک ہی منہ سے ان دو باتوں کا نکلنا نہیں بتاتا کہ یہ علماء کہلانے والے لوگ کس قدرحق سے دور ہو گئے ہیں۔کیا کوئی منصف دنیا میں نہیں رہا جو ان سے پوچھے کہ موجودہ زلزلوں کی خبر اگر قرآن کریم میں آئی ہے اور وہ تیرہ سو سال بعد پوری ہو کر رسول کریم ﷺ کی سچائی کا ثبوت بنی ہے تو کیوں آپ کے ایک خادم کی خبر ستائیس سال وفات کے بعد پوری ہو کر اس کی صداقت کا ثبوت نہیں بن سکتی ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود لکھا تھا کہ یہ زلزلے میری زندگی میں آئیں گے لیکن ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک الہام یہ بھی ہوا تھا کہ رَبِّ اَخِرُ وَقتَ هَذَات یعنی اے خدا ! اس زلزلہ کے وقت کو پیچھے ڈال دے۔اور پھر الہام ہوا أَخَّرَهُ اللهُ إِلى وَقَتِ مُسَمَّى " اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کو ایک خاص وقت تک پیچھے ڈال دیا۔اسی طرح آپ کو الہام ہوا تھا۔رَبِّ لَا تُرِنِى زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ رَبِّ لَا تُرِنِى مَوْتَ اَحَدٍ مِنهُم " اے خدا ! وہ سخت زلزلہ مجھے نہ دکھا ئیو۔اے خدا! مجھے اپنے آدمیوں میں سے کسی کی موت نہ دکھا ئیو۔ان الہامات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ زلزلے جن میں بعض احمد یوں کا نقصان بھی قلیل حد تک مقدر تھا انہیں خدا تعالیٰ نے ملتوی کر دیا تھا اور آپ کی وفات کے بعد اُن کا ظہور مقدر کر دیا تھا۔پس ان الہامات کی موجودگی میں یہ اعتراض بالکل بے حقیقت ہو جاتا ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ زلزلے آیا ہی کرتے ہیں۔میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر زلزلے آیا ہی کرتے ہیں اور ان کی نسبت پیشگوئی کرنا پیشگوئی نہیں کہلا سکتا تو پھر خدا تعالیٰ نے سورۃ زلزال ساری کی ساری زلزلہ کی خبر کے لئے کیوں اُتاری؟ اگر کہو کہ اس سے مراد قیامت ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ تمہارا وہ دعویٰ کہاں گیا کہ موجودہ زلزلوں کی خبر قرآن کریم میں موجود ہے؟ غرض اگر موجودہ زلزلوں کی خبر قرآن کریم میں موجود ہے تو معلوم ہوا کہ یہ زلزلے ایسے اہم ہیں کہ ان کی خبر دینا پیشگوئی کہلا سکتا ہے اور اگر موجود نہیں تو ان علماء کا یہ کہنا جھوٹ ہوا کہ ان زلزلوں کی خبر مرزا صاحب نے قرآن کریم سے نقل کر کے لوگوں کو سنا دی تھی، انہیں کوئی الہام نہیں ہوا۔