انوارالعلوم (جلد 13) — Page 468
468 انوار العلوم جلد ۱۳۔زلزلہ کوئٹہ بانی سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا نشان ہے اے حق پسند انسانو! اُوپر کی تحریر سے آپ لوگ سمجھ چکے ہونگے کہ موجودہ زمانہ کے علماء صداقت کو قائم کرنے کی نہیں بلکہ اسے چُھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ایک ما مور بھیجا ہے کہ وہ لوگوں کو پھر اپنی طرف بلائے۔وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ خدا تعالیٰ اور اس کے محبوب رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کی طرف سے کہتا ہے ، وہ قرآن کی تعلیم کو قائم کرنے اور اسلام کے نام کو روشن کرنے کیلئے آیا ہے پھر تم کیوں اس کی دشمنی کر کے اسلام اور قرآن سے دشمنی کرتے ہو؟ کیا تمہارا دل نہیں چاہتا کہ تمہارے دلوں کی اصلاح ہو اور تم خدا تعالیٰ کے پیارے کہلا ؤ ؟ کیا یہ مولوی تم کو زیادہ پیارے ہیں یا خدا تعالیٰ جس نے تم کو پیدا کیا ؟ یاد رکھو تم پر محبت تمام ہو چکی ہے۔نشان پر نشان خدا تعالیٰ نے دکھائے ہیں تا تم ہدایت پاؤ مگر افسوس ! تمہارے علماء نے تم کو ٹھنڈے دل سے صداقت پر غور نہیں کرنے دیا۔انہوں نے تمہارے منہ خدا تعالیٰ سے پھیر کر شیطان کی طرف کر دیے ہیں۔اے کاش! کوئٹہ کا زلزلہ تمہاری آنکھیں کھول دے اور تم اپنے آپ کو اور اپنی اولا د کو محفوظ کر لو ورنہ میں پھر وہی الفاظ دُہراتا ہوں جو بانی سلسلہ احمدیہ نے اٹھائیس سال پہلے لکھے تھے :۔د میں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں وہ واحد یگانہ ایک مدت تک خاموش رہا اور اس کی آنکھوں کے سامنے مکر وہ کام کئے گئے اور وہ چُپ رہا مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھلائے گا۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے۔نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آ جائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم خود دیکھ لو گے مگر خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مُردہ ہے نہ کہ زندہ۔‘، ۱۲ ،، اے عزیز و! ابھی وقت ہے کہ تم ایمان لاؤ اور شیطان کے پنجہ سے اپنے آپ کو آزاد کر لو دیکھو! کوئٹہ میں زلزلہ آیا اور دوسرے لوگ سو میں سے ۸۵ زخمی ہوئے یا فوت ہوئے لیکن احمدی سو میں سے ۸۵ کے قریب بچے۔اگر تم ایمان لاؤ گے تو خدا تعالیٰ تم پر بھی رحم کرے گا اور تم اسلام کی شوکت کا موجب بنو گے۔اے خدا! تو لوگوں کے دلوں کو کھول دے خواہ وہ ہندو ہوں ، سکھ ہوں یا عیسائی یا مسلمان کہ