انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 466

466 انوار العلوم جلد ۱۳ زلزلہ کوئٹہ بانی سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا نشان ہے بقول احرار ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِکَ) ناپاک اور گنہگار تھے پھر کیا سبب ہے کہ اس قرآنی ارشاد کے مخالف کہ سوائے پاک لوگوں کے قرآن کریم کے معارف تک کوئی نہیں پہنچ سکتا آپ کو تو قرآن کریم سے زلزلہ کے صحیح وقت اور مقام اور علاقوں تک کا علم ہو گیا مگر یہ رسول کریم ﷺ صلى الله کی گدی پر بیٹھنے کا دعوی کرنے والے علماء اس سے ناواقف رہے اور ان کو قرآن کریم میں کچھ بھی نظر نہ آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تو دعوی ہے کہ مجھے جو کچھ ملا ہے قرآن کریم سے ملا ہے۔پھر قرآن کریم میں ان پیشگوئیوں کے موجود ہونے سے آپ پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔آپ کا دعویٰ تو یہ ہے کہ ان پیشگوئیوں کی تفصیلات خدا تعالیٰ نے تازہ الہام سے مجھے بتائی ہیں۔اگر یہ دعویٰ غلط ہے تو رسول کی گدی کے دعویدار بتائیں کہ ان میں سے کس نے ایک سال سے بھی کم عرصہ پہلے کانگڑہ کے زلزلہ کی خبر دی تھی ؟ اور کس نے بہار کے زلزلہ اور اس کے وقت اس کی لہروں کی سمت تک کی خبر دی تھی ؟ اور کس نے کوئٹہ کے زلزلہ کے مقام اور اس کے وقت اور اس کی تباہی کی نوعیت کی خبر دی تھی ؟ اگر مسیح موعود علیہ السلام کے سوا کسی نے نہیں تو وقوعہ کے بعد اس قسم کی بہانہ سازیاں کرنا کیا تقومی کے خلاف نہیں ؟ اور لوگوں کو حق سے محروم رکھنے کی کوشش نہیں ؟ پھر کیا یہ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ قرآن کریم میں جہاں زلزلہ کی خبر ہے اس کے ساتھ ہی یہ خبر ہے کہ جس وقت اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت آئے گا اللہ تعالیٰ اس زلزلہ کی پھر ایک تازہ وحی کے ذریعہ سے دنیا کو خبر دے گا۔چنانچہ سورۃ زلزال میں اللہ تعالیٰ زلزلہ کی خبر دے کر فرماتا ہے:۔بِأَنَّ رَبَّكَ اَوْحَى لَهَا۔یہ سب اس لئے ہوگا کہ اے رسول! تیرا رب زمین کے بارہ میں پھر ایک وحی نازل کرے گا۔اسی طرح قرآن کریم میں صاف طور پر آتا ہے کہ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولات ہم کبھی دنیا پر عذاب نازل نہیں کرتے جب تک پہلے رسول نہ بھیج لیں۔پس اگر یہ عذاب قرآنی ہے تو اسی قرآن کریم نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس قسم کے عالمگیر عذاب بغیر مامور کی بعثت کے نہیں آیا کرتے۔پھر کیوں لوگ آنکھیں کھول کر اس مامور کی تلاش نہیں کرتے اور اس پر ہنسی اڑانے کی جگہ اس کی اطاعت اختیار نہیں کرتے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ زلزلہ تو بانی سلسلہ احمدیہ کی وفات کے بعد آیا ہے پھر یہ ان کی صداقت کا نشان کیونکر ہوا ؟ اے کاش! یہ لوگ اس طرح اندھے ہو کر نہ چلتے۔کیا یہ نہیں سوچتے