انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 430

430 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان مار کیا کہ انگریزوں نے اس ملک میں امن قائم کیا اور ملک کی خدمت کی۔مجھے فخر ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے سچائی کا اظہار کیا کسی کی خوشامد نہیں کی۔بلکہ امر واقعہ کا اظہار کیا۔جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نوشیرواں کے زمانہ میں پیدا ہوا۔سوال: یہ آپ کو معلوم ہے کہ جہاد مسلمانوں کا ایک عقیدہ ہے؟ جواب: آپ تشریح کریں کہ آپ جہاد کا کیا مطلب سمجھتے ہیں۔سوال کتاب تریاق القلوب مرزا صاحب کی کتاب ہے؟ جواب: ہاں سوال: انگریزوں کے متعلق کیا یہ درست ہے کہ آپ کو ہمیشہ اُن سے فائدے پہنچے ؟ جواب: مجھے یا جماعت کو ذاتی طور پر کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ہم اُن کے انصاف کی قدر کرتے رہے ہیں اور اس وجہ سے ہم نے بڑی بڑی تکلیفیں اٹھائی ہیں۔سوال : اگر کسی کو کوئی کہتا کہے یا اور کوئی لفظ تو کیا یہ درست ہے؟ جواب: بطور گالی ایسے لفظ کا استعمال درست نہیں۔سوال: کتے میں ایک صفت وفاداری کی بھی ہے اگر کوئی اس صفت کی وجہ سے کسی کو گتا کہے تو یہ درست ہو گا ؟ جواب: نہیں۔یہ لفظ صفت کے اظہار کے لئے اُسی وقت درست ہوگا جب کہ کسی کی بُرائی کا اظہار مد نظر ہو۔اور اُسی وقت جائز ہو گا جب کہ ایسے شخص کے متعلق ایسا لفظ استعمال کیا جائے جو خود ایسے الفاظ استعمال کر چکا ہو۔یعنی صرف اُس صورت میں جائز ہوگا (صفت کے طور پر استعمال کرنا) جب کہ اس کا موصوف اس سے زیادہ سخت الفاظ گتا کہنے والے کے متعلق استعمال کر چکا ہو۔سوال: یہ ٹھیک ہے کہ مرزا صاحب نے بڑے سخت الفاظ مسلمانوں کو کہے؟ جواب: کبھی جواب کے سوا نہیں کہے اور جوابی طور پر ان سے کم سخت الفاظ کہے ایسے لوگوں کے متعلق جنہوں نے پہلے بہت زیادہ سخت الفاظ آپ کے متعلق استعمال کئے۔سوال: انجام آتھم مرزا صاحب کی کتاب ہے؟ جواب: ہاں