انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 431 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 431

431 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان سوال: اس کے صفحہ ۲ پر لکھا ہوا ہے کہ اے بدذات فرقہ مولویاں“۔جواب: جواب میں کہا ہے اور اُن کو کہا ہے جنہوں نے اس سے بہت زیادہ سخت الفاظ کہے۔سوال: اگر کوئی مجھے گالی دے اور میں جواب میں گالی دوں تو یہ بکر انہیں؟ جواب: میرا مذ ہب اسلام کہتا ہے کہ اگر حد سے بڑھنے والے کو تنبیہہ کے طور پر جواباً کوئی نسبتاً کم سخت لفظ کہا جائے تو جائز ہے۔گالی نہیں۔کیونکہ گالی جھوٹ ہوتا ہے۔سوال: جو دوسرے مسلمان ہیں کیا آپ کی جماعت کے لوگ ان کو نہ لڑکیاں دیتے اور نہ ان کی لڑکیاں لیتے ہیں۔جواب: ہم لڑکیاں دیتے نہیں لے لیتے ہیں۔سوائے تین چار سال کے کہ ہماری جماعت میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہوگئی۔اس لئے اپنے اندر رشتے کرنے کیلئے عارضی طور پر ایک مدت مقرر کر دی ہے کہ دوسروں کی لڑکیاں نہ لی جائیں۔سوال: اگر کوئی مرجائے اور وہ احمدی نہ ہوتو کیا آپ اس کے جنازہ پر جائیں گے؟ جواب: جنازہ پر جائیں گے دفن کریں گے مگر جنازہ نہیں پڑھیں گے۔سوال: جواحمدی نہیں ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں گے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔سوال: جو احمدی نہیں وہ آپ کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؟ جواب: یہ وہ بتا سکتا ہے۔کوئی میرے پیچھے نماز پڑھے مجھے اس سے کیا۔میں نے کبھی کسی کو روکا نہیں۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ اسلام میں حکم ہے تبلیغ کرو؟ جواب: ہاں سوال: تبلیغ کا کام آپ شد ومد سے کرتے ہیں۔آپ نے یوم التبلیغ مقرر کیا ہوا ہے؟ جواب: ہاں یہ ٹھیک ہے۔سوال : آپ سمجھتے ہیں تبلیغ کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔جواب: دنیا کے ہر شخص کا خواہ وہ عیسائی ہو یا ہندو، حق ہے کہ اپنے مذہب کی تبلیغ کرے مسلمان کی کیا شرط ہے۔سوال: یہ بھی ٹھیک ہے کہ تبلیغ کرتے وقت سخت الفاظ نہ کہے؟