انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 429 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 429

429 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان جواب: ہماری جماعت کا بے شک یہ عقیدہ ہے کہ نبی کی زندگی کامل ہوتی ہے اور اپنے زمانہ کے لوگوں سے ہرا خلاقی مذہبی حالت اُس کی مکمل ہوتی ہے۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ جو نبی ہوتے ہیں اُن کی سادہ زندگی ہوتی ہے وہ عیش و آرام نہیں کرتے مصیبتیں جھیلتے ہیں۔جواب: سادی زندگی نسبتی امر ہے۔حضرت سلیمان نے گھوڑے رکھے ہوئے تھے، قلعے بناتے تھے ، دیگیں چڑھاتے تھے ، ایک عورت کیلئے انہوں نے قیمتی تخت بنوایا حالانکہ وہ نبی تھے۔سادہ زندگی نسبتی لحاظ سے ہوتی ہے یعنی ایسی زندگی بسر کرنا جو نبی کی ضرورت کے مطابق نہ ہو۔یا ایسی زندگی جس کا اثر لوگوں کی زندگیوں پر بُرا ہو ، وہ نبی کی نہیں ہوسکتی۔سوال: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سادہ زندگی بہتر کرتے تھے؟ جواب: آپ کی زندگی بھی مقابلہ کے لحاظ سے سادہ تھی ورنہ آپ کے پاس گھوڑے تھے اور کئی صحابہ کے پاس نہ تھے۔سوال: کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو کی روٹی کھاتے تھے؟ جواب: کبھی کبھی کھاتے تھے۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ آپ کے پاس کپڑا نہ ہوتا اور چٹائی پر جنگے بدن سوتے ؟ جواب: کبھی ایسا بھی ہوتا مگر کبھی حدیثوں میں آتا ہے کہ آپ کے پاس ایک سے زیادہ لباس بھی ہوتا تھا۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ آپ محمد صاحب کی زندگی کو کامل نمونہ سمجھتے ہیں ؟ جواب: یقیناً جن حالات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کام کیا ان حالات میں وہی کام سب سے افضل ہے۔ہے۔سوال : یہ ٹھیک ہے کہ نبی کے شایانِ شان نہیں کہ سوا خدا کے کسی اور سے ڈرے؟ جواب: یہ ٹھیک ہے کہ نبی خدا کے سوا کسی نہیں ڈرتا۔سوال: کیا بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کو بڑا ناز ہے کہ آپ نے انگریزوں کی بڑی خدمت کی۔(اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ آپ ناز کا لفظ استعمال نہ کیجئے کہ یہ اچھا لفظ نہیں۔) جواب: بانی سلسلہ احمدیہ، مجھے اور جماعت کو اس بات پر فخر ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے سچائی کا