انوارالعلوم (جلد 12) — Page 263
۲۶۳ زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل کی بھی حالت ان سے اچھی ہوتی ہے- کیونکہ بھینسیں عام طور پر زمینداروں کے ہاتھ میں ہوتی ہیں جو تکلیف کے وقت میں اپنے آپ کو تکلیف دیتا ہے‘ اپنے جانور کو تکلیف نہیں دیتا- لیکن زمینداروں کی جان جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے وہ ایسے سنگدل ہیں کہ زمیندار کی موت اور اس کی ہلاکت کا ان کو کوئی بھی احساس نہیں- پس جب تک اس مصیبت کا علاج نہ کیا گیا زمینداروں کی سب کوششیں لغو اور برباد جائیں گی- سودی قرض کی مصیبت کا علاج جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس مصیبت کا علاج ہو سکتا ہے اور اگر زمیندار متفق ہو جائیں تو بہت جلد ہو سکتا ہے- اگر آپ لوگ اپنے اردگرد کے مقروضوں کی فہرستیں بنائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اکثر لوگوں نے سو روپیہ کی بجائے پانچ پانچ سو روپیہ ادا کیا اور پھر بھی ان کے قرضے ادا نہیں ہوئے- یہ قرض نہیں یہ قتل ہے جس کو کوئی انسان جائز قرار نہیں دے سکتا- پس ضروری ہے کہ تمام کے تمام زمیندار متفق ہو کر یہ فیصلہ کر لیں کہ چونکہ سود خوار لوگوں کے موجودہ قرض نہایت ہی ظالمانہ شرائط پر دیئے گئے ہیں اور زمیندار کی مصیبت سے ناجائز فائدہ اٹھا کر دیئے گئے ہیں اس لئے جو شخص اپنے قرض سے دو گنا ادا کر چکا ہے وہ اپنے آپ کو قرض سے سبکدوش سمجھ لے- آدھی ادائیگی اصل کی ادائیگی سمجھی جائے اور آدھی ادائیگی سود کی ادائیگی سمجھی جائے ایسا شخص کوئی زائد رقم ادا نہ کرے- اس تحریک کے جاری کرنے سے پہلے یہ ضروری ہوگا کہ سود خواروں سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی جائے- ان کے ہاں سنا گیا ہے کہ خود ایک ایسا قانون موجود ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی رقم جب دوگنی ہو جائے تو اس سے زیادہ بڑھانی جائز نہیں- اگر ایک تحصیل کے مقروض بھی تیار ہو جائیں ہاں یہ ضروری ہے کہ اس تحریک کو قانونی اور اخلاقی حد کے اندر رکھنے کے لئے ایک متحدہ اور متفقہ کوشش کی جائے- اگر ایک تحصیل کے آدمی بھی اس کام کو کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اور اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو دائمی غلامی سے بچانے پر آمادہ ہوں تو میں اس بات کا ذمہ لیتا ہوں کہ میں ایسی تفصیلی سکیم ان کے سامنے پیش کر سکتا ہوں جس پر وہ عمل کر کے قرض سے نجات پا سکتے ہیں- لیکن یہ ضروری ہے کہ جس علاقہ میں وہ تحریک شروع ہو خواہ وہ ایک تحصیل کے برابر ہو مگر اس کے تمام افراد یا اکثر افراد اس پر عمل