اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 68 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 68

اسماء المهدی صفحہ 68 بتایا ہے۔جیسا کہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا تعالیٰ بھی تم سے محبت رکھے اور تمہیں اپنا محبوب بنالیوے۔پس جس طرح آنحضرت له جامع جمیع کمالات وصفات صلى الله انبیاء ہیں اسی طرح آپ کے کامل پیروکار بھی حسب وعدہ انبیاء سابقہ کے کمالات رکھنے والے ہیں اور اسی حقیقت کی طرف آنحضرت ﷺ نے یہ کہہ کر اشارہ فرمایا صلى الله ہے کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِیل میری امت کے علماء انبیائے بنی اسرائیل کے مثیل ہیں۔چنانچہ حضرت امام الزمان علیہ السلام فرماتے ہیں: " آج تک جس قدرا کا بر متصوّفین گزرے ہیں ان میں سے ایک کو بھی اس میں اختلاف نہیں کہ اس دین متین میں مثیل الانبیاء بننے کی راہ کھلی ہے جیسا کہ آنحضرت ﷺ روحانی اور ربانی علماء کے لئے یہ خوشخبری فرما گئے ہیں کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِيْ كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ۔اور حضرت بایزید بسطامی قدس سرہ کے کلمات طیبہ مندرجہ ذیل جو تذكرة الاولياء میں حضرت فرید الدین عطار صاحب نے بھی لکھے ہیں اور دوسری معتبر کتابوں میں بھی پائے جاتے ہیں اسی بناء پر ہیں۔جیسا کہ فرماتے ہیں کہ میں ہی آدم ہوں، میں ہی شیث ہوں، میں ہی نوح ہوں، میں ہی ابراہیم صلى الله ہوں ، میں ہی موسیٰ ہوں، میں ہی عیسی ہوں، میں ہی محمد ہوں وَعَلَى إِخْوَانِهِ أَجْمَعِيْن“۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 230 - ازالہ اوہام حصہ اوّل)