اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 67 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 67

اسماء المهدی صفحہ 67 ابن مریم بنا کے دکھا دیا۔جب آپ کی امت کا ایک فردا تنے بڑے مدارج حاصل کر سکتا ہے تو اس سے آپ کی شان کا پتہ لگ سکتا ہے۔پس یہاں خدا تعالیٰ نے جس قدر عظمت اس سلسلہ کی دکھلائی ہے اور جو کچھ تعریف کی ہے، یہ در حقیقت آنحضرت ﷺ ہی کی عظمت اور جلال کیلئے ہے۔66 ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 10-9 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوہ ) اللہ تعالیٰ کے ایک نبی کو انبیاء سابقہ کے نام دینے کی حکمت و فلسفہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام فرماتے ہیں: وو اللہ جلشانہ کی اس عادت قدیمہ سے انکار نہیں ہوسکتا کہ وہ روحانی مناسبت کی وجہ سے جو ایک کا نام ہے وہ دوسرے کا رکھ دیتا ہے۔ابراہیمی المشرب اس کے نزدیک ابراہیم ہے اور موسوی المشرب اس کے نزدیک موسیٰ ہے اور عیسوی المشرب اس کے نزدیک عیسی ہے۔اور جو ان تمام مشربوں سے حصہ رکھتا ہے وہ ان تمام ناموں کا مصداق ہے۔(روحانی خزائن جلد سوم صفحہ 314- ازالہ اوہام حصہ اوّل) گویا کسی امتی کو متفرق انبیاء کے نام دینے سے یہ بتانا مقصود ہے کہ وہ انبیاء گزشتہ کی کسی نہ کسی صفت وخُلق کا مظہر ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جہاں اهْدِنَا الصِّرَاطَ المُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھلا کر مثیل انبیاء بننے کی امید دلائی ہے کہ تم مثیل بننے کے لئے اللہ تعالیٰ سے تو فیق چاہو، وہاں مثیل بنے کا طریق بھی