اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 496 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 496

اسماء المهدی صفحہ 496 لوگوں کے دلوں میں ڈالتا ہے۔اس شخص کو صادق کا خطاب دیدیتے ہیں۔اور لوگوں کا یہ خطاب ایسا ہوتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ نے آسمان سے خطاب دیا کیونکہ خدا تعالیٰ آپ ان کے دلوں میں یہ مضمون نازل کرتا ہے 66 کہ لوگ اس کو صادق کہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 15 ، صفحہ 503-502۔تریاق القلوب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے الہامات میں بہت سے خطابات جلیلہ سے نوازا گیا۔وہاں خدا تعالیٰ نے آپ کو اس دوسری قسم کے عظیم الشان خطابات بھی عطا فرمائے اور لوگوں نے آپ کی صداقت کو تسلیم کیا اور آپ کے علو مرتبت کے قائل ہوئے۔اپنوں ہی نے نہیں غیروں نے بھی آپ کا بہت سے جلیل القدر خطابات سے تذکرہ کیا۔وَالْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ ذیل میں ان خطابات میں سے چند ایک کا انتہائی اختصار کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔اخبار وکیل امرتسر کے ایڈیٹر مولانا ابوالکلام آزاد نے اپنے ایک مضمون میں آپ کا ذکر جن الفاظ میں کیا ان میں سے چیدہ چیدہ الفاظ ذیل میں درج ہیں: بہت بڑا شخص " و مافی کائنات کا مجسمہ" فتح نصیب جنرل“ (بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 560 جدید ایڈیشن)