اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 495 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 495

اسماء المهدی صفحہ 495 مخلوق خدا کی طرف سے ملنے والے خطابات سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب تریاق القلوب میں دو قسم کے خطابوں کا ذکر کرتے ہیں۔اول وہ جو وحی والہام کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوتا ہے۔چنانچہ اس کی کسی قدر تفصیل گزشتہ صفحات میں ہم لکھ چکے ہیں۔وو دوسری قسم کے خطابوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” دوسری قسم خطاب کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض نشانوں اور تائیدات کے ذریعہ سے بعض اپنے مقبولین کی اس قدر محبت لوگوں کے دلوں میں ایک دفعہ ڈال دیتا ہے کہ یا تو ان کو جھوٹا اور کافر اور مفتری کہا جاتا ہے۔اور طرح طرح کی نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں۔اور ہر ایک بد عادت اور عیب ان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔اور یا ایسا ظہور میں آتا ہے کہ ان کی تائید میں کوئی ایسا پاک نشان ظاہر ہو جاتا ہے جس کی نسبت کوئی انسان کوئی بدظنی نہ کر سکے اور ایک موٹی عقل کا آدمی بھی سمجھ سکے کہ یہ نشان انسانی ہاتھوں اور انسانی منصوبوں سے پاک ہے۔اور خاص خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے ہاتھ سے نکلا ہے۔تب ایسا نشان ظاہر ہونے سے ہر ایک سلیم طبیعت بغیر کسی شک وشبہ کے اس انسان کو قبول کر لیتی ہے۔اور لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی یہ بات پڑ جاتی ہے کہ یہ شخص در حقیقت سچا ہے۔تب لوگ اس الہام کے ذریعہ سے جو خدا تعالیٰ