اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 386 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 386

اسماء المهدی صفحہ 386 رکھا اور مجھے خواور بو اور رنگ اور روپ کے لحاظ سے حضرت عیسی مسیح کا اوتار کر کے بھیجا۔ایسا ہی اس نے حقوق خالق کے تلف کے لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد رکھا۔اور مجھے تو حید پھیلانے کے لئے تمام خو اور بو اور رنگ اور روپ اور جامعہ محمدی پہنا کر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا اوتار بنا دیا۔سو میں ان معنوں کر کے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی مسیح ایک لقب ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کو دیا گیا تھا۔جسکے معنے ہیں خدا کو چھونے والا اور خدائی انعام میں سے کچھ لینے والا اور اسکا خلیفہ اور صدق اور راستبازی کو اختیار کرنے والا۔اور مہدی ایک لقب ہے جو حضرت محمد صلى الله مصطفیٰ ﷺ کو دیا گیا تھا جس کے معنے ہیں کہ فطر ت ہدایت یافتہ اور تمام ہرائیوں کا وارث اور اہم ہادی کے پورے عکس کا عمل۔سو خدا تعالی کے فضل اور رحمت نے اس زمانہ میں ان دونوں لقبوں کا مجھے وارث بنا دیا۔اور یہ دونوں لقب میرے وجود میں اکٹھے کر دیئے۔سو میں ان معنوں کے رو سے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی۔اور یہ وہ طریق ظہور ہے جس کو اسلامی اصطلاح میں بروز کہتے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 28-26۔ضمیمہ رسالہ جہاد ) عیسی مسیح ومحمد مہدی کا کام " عیسی مسیح ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ مسلمانوں کو وحشیانہ حملوں اور خونریزیوں سے روک دوں۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 28 ضمیمہ رسالہ جہاد )