اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 387 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 387

اسماء المهدی صفحه 387 محمد مہدی ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ خدائی تو حید کو دنیا میں دوبارہ قائم کروں۔کیونکہ ہمارے سیّد و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے محض آسمانی نشان دکھلا کر خدائی عظمت اور طاقت اور قدرت ، عرب کے بت پرستوں کے دلوں میں قائم کی تھی۔سوایسا ہی مجھے روح القدس سے مدد دی گئی ہے۔وہ خدا جو تمام نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا اور حضرت موسیٰ کلیم اللہ پر بمقام طور ظاہر ہوا اور حضرت مسیح پر شعیر کے پہاڑ پر طلوع فرمایا۔اور حضرت محمد مصطفی ﷺ پر فاران کے پہاڑ پر چپکا ، وہی قادر قد وس خدا میرے پر تجلی فرما ہوا ہے“۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 29۔ضمیمہ رسالہ جہاد ) ” خدا نے اپنے زندہ کلام سے بلا واسطہ مجھے یہ اطلاع دی ہے اور مجھے اس نے کہا ہے کہ اگر تیرے لئے یہ مشکل پیش آوے کہ لوگ کہیں کہ ہم کیونکر سمجھیں کہ تو خدا کی طرف سے ہے۔تو انہیں کہہ دے کہ اس پر یہ دلیل کافی ہے کہ اس کے آسمانی نشان میرے گواہ ہیں۔دعائیں قبول ہوتی ہیں۔پیش از وقت غیب کی باتیں بتلائی جاتی ہیں۔اور وہ اسرار جن کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں وہ قبل از وقت ظاہر کئے جاتے ہیں“۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 29 - ضمیمہ رسالہ جہاد ) لَا مَهْدِي إِلَّا عِيْسَىٰ ر مسیح کے مقابل پر جو مہدی کا آنا لکھا ہے اس میں بھی یہ اشارات موجود