اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 37 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 37

اسماء المهدی صفحہ 37 چونکہ مہدی آخر الزماں فنا فی الرسول ہونے کی وجہ سے وارث اوصاف محمد مصطفی ملتے ہیں۔اس لحاظ سے بھی آپ کے بے شمار نام ہیں۔چنانچہ صاحب كتاب الصِّراطُ السَّوِيُّ فِي أَحْوَالِ المَهْدِي “ لکھتے ہیں: اور آنحضرت جامع جمیع اوصاف انبیاء ہیں اور مہدی آخرالزماں وارث اوصاف محمد مصطفیٰ۔لہذا وہ بھی جمیع اوصاف انبیاء حاوی و جامع ہیں۔اور خلیفہ خدا و حجتہ اللہ۔اس لئے ان کے اسماء و القاب بھی بلحاظ کثرت اوصاف بہت ہی زیادہ ہیں بلکہ ہم سب پر احاطہ بھی نہیں کر سکتے۔“ الصراط السوی فی احوال المهدی مصنفہ سید محمد سبطین السرسوی ،صفحہ 442) حضرت مہدی معہود علیہ السلام مختلف انبیاء کے نام دئے جانے کی ایک اور وجہ بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ ان ناموں میں موجودہ زمانہ کے لوگوں کی حالت بیان کی گئی ہے اور ان کے انجام کی طرف بھی اشارہ ہے۔چنانچہ آپ اپنے ایک الہامی خطاب جريُّ اللهِ فِي حُلل الأنبياء لعن رسول خدا تمام گزشتہ انبیا علیہم السلام کے پیرایوں میں، کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ایک بھی نبی ایسا نہیں گزرا جس کے خواص یا واقعات میں سے اس عاجز کو حصہ نہیں دیا گیا۔ہر ایک نبی کی فطرت کا نقش میری فطرت میں ہے۔اس میں یہ بھی اشارہ پایا جاتا ہے کہ تمام انبیاء علیہم السلام کے جانی دشمن اور سخت مخالف جو عناد میں حد سے بڑھ گئے تھے، جن کو طرح طرح کے عذابوں سے ہلاک کیا گیا، اس زمانہ کے اکثر لوگ بھی ان سے وو