اسماء المہدی علیہ السلام — Page 327
اسماء المهدی صفحه 327 دیا۔پھر ایک دوسری تجلی میرے پر فرما کر اس کو شیخ روح سے مشابہت دی۔اور پھر جب وہ روح معرض ظہور اور بروز میں آئی۔تو اس روح کے لحاظ سے میرا نام عیسی رکھا۔پس اسی لحاظ سے مجھے عیسی بن مریم کے نام سے موسوم کیا گیا“۔(روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 361 تا362۔ضمیمہ براہین احمدیہ پنجم ) مثیل عیسی بن مریم کے آنے سے غرض اس کی خدائی کو پاش پاش کرنا ہے وو " فرض عیسی بن مریم کے مثیل آنے کی ایک یہ بھی فرض تھی کہ اس کی خدائی کو پاش پاش کر دیا جائے۔انسان کا آسمان پر جا کر مع جسم عنصری آباد ہونا ایسا ہی سنت اللہ کے خلاف ہے جیسے کہ فرشتے ختم ہوکر زمین پر آباد ہو جائیں۔وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلاً “۔(روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 24۔تذکرۃ الشہادتین ) امت محمدیہ کے مسیح موعود کو عیسی بن مریم کا نام دے کر تو حید الہی کا جلال ظاہر کیا گیا ہے فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَّا وَكَانَ وَعْدُ رَبِّي حَقًّا وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوْجُ فِي بَعْضٍ وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْنَاهُمْ