اسماء المہدی علیہ السلام — Page 326
اسماء المهدی صفحہ 326 مومنوں کی طرح میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا۔اور اس طرح پر میں خدا کی کتاب میں عیسی بن مریم کہلایا۔“ عیسی بن مریم کہلانے میں ایک اور حکمت چونکہ مریم ایک امتی فرد ہے۔اور عیسی ایک نبی ہے۔پس میرا نام مریم اور عیسی رکھنے سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں امتی بھی ہوں اور نبی بھی۔مگر وہ نبی جو اتباع کی برکت سے ظلی طور پر خدا تعالیٰ کے نزدیک نبی ہے۔اور میرا نام عیسی بن مریم ہونا وہی امر ہے جس پر نادان اعتراض کرتے ہیں کہ حدیثوں میں تو آنے والے عیسی کا نام عیسی بن مریم رکھا گیا ہے۔مگر یہ شخص تو ابن مریم نہیں ہے۔اور اس کی والدہ کا نام مریم نہ تھا۔اور نہیں جانتے کہ جیسا کہ سورہ تحریم میں وعدہ تھا، میرا نام پہلے مریم رکھا گیا۔اور پھر خدا کے فضل نے مجھ میں نفخ روح کیا۔یعنی اپنی ایک خاص تجلی سے اس مریمی حالت سے ایک دوسری حالت پیدا کی۔اور اس کا نام عیسی رکھا۔اور چونکہ وہ حالت مریمی حالت سے پیدا ہوئی۔اس لئے خدا نے مجھے عیسی بن مریم کے نام سے پکارا۔پس اس طرح پر میں عیسی بن مریم بن گیا۔غرض اس جگہ مریم سے مراد وہ مریم نہیں ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کی ماں تھی۔بلکہ خدا نے ایک روحانی مشابہت کے لحاظ سے جو مریم اہم عیسی کے ساتھ مجھے حاصل تھی میرا نام براہین احمدیہ حصص سابقہ میں مریم رکھ