اسماء المہدی علیہ السلام — Page 309
اسماء المهدی صفحہ 309 پائیں گے۔اور ہر ایک فرقہ سے آسمانی برکتیں چھین لی جائیں گی۔اور اسی بندہ درگاہ پر جو بول رہا ہے۔ہر ایک نشان کا انعام ہوگا۔پس وہ لوگ جو اس روحانی موت سے بچنا چاہیں گے وہ اسی بندہ حضرت عالی کی طرف رجوع کریں گے۔“ نیز فرمایا: (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 103۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) جس طرح یوسف نبی کے وقت میں ہوا کہ سخت کال پڑا یہاں تک کہ کھانے کے لئے درختوں کے پتے بھی نہ رہے۔اسی طرح ایک آفت کا سامنا موجود ہوگا اور جیسا کہ یوسف نے اناج کے ذخیرے سے لوگوں کی جان بچائی ، اسی طرح جان بچانے کے لئے خدا نے اس جگہ بھی مجھے ایک روحانی غذا کا مہتمم بنایا ہے۔“ مجموعه اشتہارات جلد 2 صفحہ 638 جدید ایڈیشن۔اشتہار 18 / اپریل 1905 ء) خدا کا عزیز ہونے کا ثبوت عزیز کے معنے پیارا کے بھی ہیں۔عزیز کہہ کر یہ بتایا گیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا اور عوام کا بھی پیارا اور مقبول ہوگا۔اور خدا کے پیار کی یہ علامت ہے کہ اپنے پیارے کے ساتھ ہمکلام ہوتا ہے وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار