اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 249 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 249

اسماء المهدی صفحہ 249 سے مرادیں مانگو اور ہم کو خدا کی طرح قادر اور متصرف فی الکائنات سمجھو۔تو اس صورت میں اگر کوئی نیا مصلح ایسی تعریفوں سے عزت یاب نہ ہو کہ جو تعریفیں ان کو اپنے پیروں کی نسبت ذہن نشین ہیں تب تک وعظ اور پند اس مصلح جدید کا بہت ہی کم مؤثر ہوگا۔کیونکہ وہ لوگ ضرور دل میں کہیں گے کہ یہ حقیر آدمی ہمارے پیروں کی شانِ بزرگ کو کب پہنچ سکتا ہے۔اور جب خود ہمارے بڑے پیروں نے مرادیں دینے کا وعدہ دے رکھا ہے تو یہ کون ہے اور اس کی کیا حیثیت اور کیا بضاعت اور کیا رتبت اور کیا منزلت تا ان کو چھوڑ کر اس کی سنیں۔سو یہ دو فائدے بزرگ ہیں۔جن کی وجہ سے اس مولیٰ کریم نے کہ جو سب عزتوں اور تعریفوں کا مالک ہے، اپنے ایک عاجز بندہ اور مشت خاک کی تعریفیں کیں۔ورنہ در حقیقت ناچیز خاک کی کیا تعریف۔تعریفیں اور نیکیاں اسی ایک کی طرف راجع ہیں کہ جورب العالمین اور الٹی م 66 (روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 272-270 حاشیہ نمبر 1۔براہین احمدیہ چار حصص )