اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 250 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 250

اسماء المهدی صفحہ 250 سلامتی کا شہزادہ ” خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں۔اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں اور ان پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔“ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 411 حقیقۃ الوحی ) ( تذکر طبع چہارم صفحه 531 ) ” جو مجھے کا ذب اور شریر قرار دے کر کہتا ہے کہ صادق کے سامنے شریر فتا ہو جائے گا۔گویا میں کا ذب ہوں اور وہ صادق اور وہ مرد صالح ہے اور میں شریر۔اور خدا تعالیٰ اس کے رد میں فرماتا ہے کہ جو خدا کے خاص لوگ ہیں وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ذلت کی موت اور ذلت کا عذاب ان کو نصیب نہیں ہوگا۔اگر ایسا ہو تو دنیا تباہ ہو جائے اور صادق اور کا ذب میں کوئی امر خارق نہ رہے۔“ (روحانی خزائن جلد 22، صفحہ 411 حاشیہ، حقیقۃ الوحی ) ( تذکر طبع چہارم صفحہ 531 - حاشیہ) پاک و برتر ہے وہ جھوٹوں کا نہیں ہوتا نصیر ورنہ اٹھ جائے اماں پھر سچے ہوویں شرمسار صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار