اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 133 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 133

اسماء المهدی صفحہ 133 مگر میں ساتھ ہی خدائے کریم و رحیم کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اسلام ایسا مذہب نہیں ہے بلکہ دنیا میں صرف اسلام ہی یہ خوبی اپنے اندر رکھتا ہے کہ وہ بشرط سچی اور کامل اتباع ہمارے سید و مولی آنحضرت ﷺ کے مکالمات الہیہ سے مشرف کرتا ہے۔اسی وجہ سے تو حدیث میں آیا ہے کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاء بَنِي إِسْرَائیل یعنی میری امت کے علماء ربانی بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح ہیں۔اس حدیث میں بھی علماء ربانی کو ایک طرف امتی کہا اور دوسری طرف نبیوں سے مشابہت دی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 354-353۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) امتی نبی نام رکھنے میں یہ حکمت معلوم ہوتی ہے کہ تا عیسائیوں پر ایک سرزنش کا تازیانہ لگے یادر ہے کہ خدا تعالی کے صفات کبھی معطل نہیں ہوتے۔پس جیسا کہ وہ ہمیشہ سنتتار ہے گا ایسا ہی وہ ہمیشہ بولتا بھی رہے گا۔اس دلیل سے زیادہ تر صاف اور کونسی دلیل ہو سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے سننے کی طرح بولنے کا سلسلہ بھی بھی ختم نہیں ہوگا۔اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک گروہ ہمیشہ ایسا رہے گا جن سے خدا تعالیٰ مکالمات و مخاطبات کرتا رہے گا۔اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ نبی کے نام پر اکثر لوگ کیوں چڑ جاتے ہیں۔جس حالت میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آنے والا مسیح اسی امت میں سے ہوگا۔پھر اگر