اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 134 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 134

اسماء المهدی صفحہ 134 خدا تعالیٰ نے اس کا نام نبی رکھ دیا تو حرج کیا ہوا۔ایسے لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کا نام اتنی بھی تو رکھا گیا ہے اور امتیوں کی تمام صفات اس میں رکھی گئی ہیں۔پس یہ مرتب نام ایک الگ نام ہے۔اور کبھی حضرت عیسی اسرائیلی اس نام سے موسوم نہیں ہوئے۔اور مجھے خدا تعالیٰ نے میری وحی میں بار بار امتی کر کے بھی پکارا ہے اور نبی کر کے بھی پکارا ہے۔اور ان دونوں ناموں کے سننے سے میرے دل میں نہایت لذت پیدا ہوتی ہے۔اور میں شکر کرتا ہوں کہ اس مرکب نام سے مجھے عزت دی گئی۔“ اس مرکب نام کے رکھنے میں حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ تا عیسائیوں پر ایک سرزنش کا تازیانہ لگے کہ تم تو عیسی بن مریم کو خدا بناتے ہومگر ہمارا صلى الله نبی علیہ اس درجہ کا نبی ہے کہ اس کی امت کا ایک فرد نبی ہو سکتا ہے اور عیسی کہلا سکتا ہے حالانکہ وہ امتی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 ، صفحہ 355۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) ہر ایک کمال مجھ کو آنحضرت ﷺ کی اتباع اور آپ کے ذریعہ ملا ہے یا در ہے کہ بہت سے لوگ میرے دعویٰ میں نبی کا نام سن کر دھوکا کھاتے ہیں۔اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعویٰ کیا ہے جو پہلے زمانوں میں براہ راست نبیوں کو ملی ہے لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر